affiliate marketing Famous Urdu Poetry: August 2021

Monday 30 August 2021

Dar lagta hai by Mrs Qamar Shehzad Shah

ڈر لگتا ہے


مجھے ان رسوائیوں سے ڈر لگتا ہے

اس دل کی تنہائیوں سے ڈر لگتا ہے

ہر طرف ہو کا سا عالم ہے یہاں

اب تو اپنی ہی پرچھائیوں سے ڈر لگتا ہے

محبتوں سے بھی کوئی غرض نہیں رہی

اے زندگی تیری ان رعنائیوں سے ڈر لگتا ہے

کہاں سے ڈھونڈ کہ لاؤں نئے ہمسفر دل ویراں

ابھی تک تو پرانی جدائیوں سے ڈر لگتا ہے

کوئی حسرت نہیں رہی روشنیوں کی مجھے

اب تو ان شہنائیوں سے بھی ڈر لگتا ہے

میرا کیا کام ان حسن والوں کی محفل میں

مجھے ان حسن کے شیدائیوں سے ڈر لگتا ہے

اے عشق تجھ سے کوئی تعلق نہیں رہا میرا

مجھے تیری ان کج ادائیوں سے ڈر لگتا ہے

اب کیوں دیکھوں کسی کو پیار کی نظر سے

غیر تو غیر اپنوں کی کرم فرمائیاں سے ڈر لگتا ہے

اب تو اپنی بھی کچھ خبر نہیں رہتی دن رات

اےدل تیری ان بے پروائیوں سے ڈر لگتا ہے

کوئی بھروسہ بھی تو نہیں رہا اس دنیا والوں پہ

مجھے تو اب ان ہرجائیوں سے ڈر لگتا ہے                 !!!!!!!!!!!!!!!!!

مسز قمر شہزاد شاہ!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Ik dua by Aabi Ahmed

یہ نظم خاص طور پہ میری بہن کی سالگرہ پہ اس کے  نام ۔۔۔

اور میری سب پیا ری دو ستوں کیلیے۔۔۔

نظم

 (اک دعا)

وہ جو ما نگی اک اک دعا تھی

میر ے پل پل کا حصہ بنی

دہلیز پہ پڑ تا ہر قد م

اس دعا لے سا تھ اٹھتا رہا

تیر ی ز یست کا حا صل

تجھ کو  سکو ں دے جا ئے

تیر ے آنگن میں اتر تا

تیر ے حصے کا وہ

چمکتا چاند۔۔۔۔۔۔۔

تیر ی ہر دعا کا حا صل

محبت سے تیر ے سپرد کر ے

وہ آنگن کی سب تتلیاں

چرائےتھے جنہوں نے

سب رنگ۔۔۔۔۔

تیر ی ہر دعا کا رنگ ،خوش رنگ

عقیدت سے کر یں تیرے سنگ

جگنو وں کی قطا ر میں

اتر تی سب خو شیا ں

تیر ے ہر دردکو پھیکا کر یں

تیرے اپنے تیر ے سنگ ہوں

اور بہا ر تجھ پہ سیا یہ کر ے

تیر ے حصے کی روشنی دعا ہے عابی

تیر ے سا رے جہان کو روشن کر ے

عابی احمد۔۔۔

Aye nend by Wajiha Asif



Thursday 26 August 2021

Zakhm by Yusra Munir

تم نے خود کا جو اپنا نقشہ تھا بنا

غیروں کے منہ سے کانوں نے جو سنا

وہ نقشہ جھوٹ کی بنیاد پر تھا بنا

جس انداز میں,  میں نے اس کو سنا

اس رات تھا کچھ موت کا سا سماں

مگر اپنوں کی خاطر تھا زندہ رہنا

***********

حالِ دنیا یہ ہے کہ ہر احساس کو

فقت اپنی ضرورت تک محسوس کیا

دلوں میں جگہ بنا کر, مقام بنا کر

احساسات اور آنسو سے کھیلا تم نے

اذیت اور زخم دے کر اسکو تم نے

خود کو بے گناہ ثابت کرنا چاہا تم نے

اس سے کیسے گفتگو کروں خلوت میں

اس نے تو سرِ عام زخم دیئے ہیں مجھے

**************

دھوکہ زندگی کو حسین بنا دیتا ہے

اھدنا صراط المستقیم پہ چلا دیتا ہے

**********

Wednesday 25 August 2021

Chalo aaj us nagar chalen by Mrs Qamar Shehzad Shah

چلو آج اس نگر چلیں

چلو آج اس نگر چلیں

جس نگر پھول خوشی کے کھلتے ہوں۔

اور چاہنے والے ملتے ہوں۔

جہاں محبتیں بے شمار ہوں۔

اور دولت کے انبار نہ ہوں۔

چلو آج اس نگر چلیں۔

جہاں جھوٹ کا کاروبار نہ ہو۔

اور کوئی دشمن دار نہ ہو۔

جہاں بنت حوا رسوا سربازار نہ ہو۔

اور کوئی بھی بے بس اور لاچار نہ ہو۔

چلو آج اس نگر چلیں۔

جہاں نھنے پھول کلیاں ہنستے ہوں۔

اور گیت خوشی کے گاتے ہوں۔

سب خوشیاں مناتے ہوں۔

جہاں غم کے آثار نہ ہوں۔

چلو آج اس نگر چلیں۔

جہاں کوئی نہ تیرا میرا ہو۔

اور چاروں طرف سویرا ہو۔

خوشیوں نے ڈالا ڈھیرا ہو۔

جہاں محبتوں کا میلہ ہو۔

چلو آج اس نگر چلیں۔

چلو آج اس نگر چلیں۔

؛؛؛::::::::::؛؛؛ مسز قمر شہزاد شاہ؛؛؛:::::::::::::::::::؛؛؛

Khawab by Uyaynah saman

"خواب"

بے کا پرانی یادوں میں

بےکار ہوئے ہم یاد نہیں

جو بات ہمیں یاد رپی

کچھ وعدے تھے توڑے ہوئے

کچھ مسکراہیٹں تھی چھو ٹی ہوئی

کچھ تنہایاں تھی خوشیوں بھری

کچھ زخم تھے پیارے سے

کچھ باتیں تھی نرالی سی

کچھ عیب تھے خوشیوں بھرے

کچھ خواہشیں تھی زندگی جیسی

کچھ گماں تھے لا حاصل سے

کچھ تلاش تھی لازوال کی

کچھ کشش تھی میری آنکھوں میں

کچھ خواب تھے میری باتوں میں

ایک دل ہے ،بے دل سا

ایک جسم ہے عجیب سا

ایک سوچ ہے ، بے حیا سی

ایک لفظ ہے ، فریاد ہے

میں نہیں ہوں بس

یہ اک خواب ہے

عیینہ سمن

Aye bewafa by Rafia Sabir






Bohat yad aen gy by Rafia Sabir


Chala gaya woh shakhs by Rafia Sabir


Tuesday 24 August 2021

Yeh watan by Swera Ansari

یہ  زیست و زمیں یہ وطن یہ چمن

خواب تھا اقبال کا

جدوجہد ہے قائد کی

شاملِ خون ہے بزرگوں کا

رکھا کرو اپنی طرح خیال اس وطن عزیز کا

قربانیوں کا نام ہے ۔۔۔۔ وفاؤں کی داستاں ہے۔۔۔۔

یہ زیست و زمیں یہ وطن یہ چمن۔۔💚🇵🇰💚

 

از قلم ۔۔۔۔سویرا انصاری

Monday 23 August 2021

ghalati ya gunah by Amna

حیا تھی مرد کی نظر یا وجہ بے حیائ عورت کی

چھوڑو یہ قصہ  اس بحث سے خود کو  نکالو  تم

سنو، حوا ماں ہے تمہاری،تم شہزادی ہو آدم کی

بس اک دوسرے پہ ابنِ آدم،بنت حوا کا ٹیگ ہٹا دو تم

اسلام کے اصولوں میں نہیں پڑھا میں نے اب تک

ایک کی غلطی پہ سب مردوں کو اُس سے مِلا دو تم

کون مجرم، جرم ہے کس کا،چھوڑو، اک گزارش ہے بس

شہزادے ہو اگر تو نظر اپنی جھکا لو تم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

شہزادی ہو اگر تو باپ کی عزت نہ اُچھالو تم۔۔۔!

مفتیانِ دین سے بس اِتنی گزارش ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ فرقے چھوڑ کے سارے،اِس اُمت کو سنبھالو تم

حیا ایسی سکھاؤ۔۔ہر بیٹی فاطمیہ ہو جیسے۔۔۔۔

پھر اپنے شہزادوں کو عمر کا کردار لا دو تم۔۔۔۔

از : آمنہ

toota ye dil ham dikhaaiin kis ko Ghazal by Nosheen Malik

Ghazal

 

...apna ye haal e dil ham bataain kis ko...

 

...toota ye dil ham dikhaaiin kis ko...

 

💞💞

 

....daikhty hn sb labon py sajii moskorahat.....

 

...hn kitny gham dil ma sonaiin Kis ko....

 

💞💞

 

....Wohi khty hn pagal jis py jan nisar krty hn....

 

....ab ye anokhii baat keh kr hnsain Kis ko...

 

💞💞

 

....jo apna tha osy ham ny chorr diya....

 

....ab tum hi btao k gly lgaain ham Kis ko...

 

💞💞

 

.....kisi ny hamain gham diy Bhut,. Rolaya Bhut...

 

.....ab ham kaisy kahain k or nahi rolaain Kis ko....

 

💞💞

 

....log poochty hn tum moskorahaty Bhut ho....

 

...aankhon ma aansu,. Laboon py moskorahat ,.ham chopaain Kis ko...

 

💞💞

Sunday 22 August 2021

Pehli mohabbat ghazal by Saba Azhar

کالم  غزل

" پہلی محبت "

ازقلم  "صبا اظہر "

یوں تو ہمیں محبت میں کوئی دلچسپی نہ تھی ، یا یوں کہہ لیں محبت نام سے ہی الجن تھی_

 

مگر آپ سے ہوئی  اک اتفاقا ملاقات نے ہمارا محبت کے بارے میں ارادہ ہی بدل دیا ،  محبت کے نام سے محبت ہونے لگی _

 

بڑا ناز تھا ہمیں اپنے سینے میں موجود پھتر دل پر، مگر آپ سے ملاقات کیا ہوئی،  دل موم کی طرح پگھل شازم گیا _

 

اک خوبصورت خطا ہوئی اس دن، آپکے مسکراتے چہرے سے نظریں نہ پھیر پائے ہم _

 

میرے پھتر دل کو پل بھر میں موم سی کر گئی، تیری پہلی نظر کی وہ گلاب کے پھول جیسی کھلتی مسکراہٹ _

 

نہجانے آپکی قاتلانہ نگاہوں کا ہم پر کیا جادو چل گیا،  دل پل بھر میں آپکی انجان محبت میں گرفتار ہو گیا_

 

ہم آپکی نگاہوں میں اس قدر کھو گئے،  علم ہی نہیں کب آپ کا مسکرانا دل میں آپکے لیے پیار بھرے جذبات بھر گیا _

 

دل میں بےچینی سی اٹھ جاتی ہے آپکو خود سے دور جاتا دیکھتی کر، مگر آپ کا یوں ہمیں مڑ مڑ کر دیکھنا یقین جانے ہماری بےچین کیفیت کو سکول راحت میں بدل گیا_

 

اگلی ملاقات کے انتظار میں لمحوں کی قیمت ہم سے تمہاری ذرا پوچھو،  اک اک پل کی قیمت ہم لاکھوں آنسو میں بہہ کر ادا کرتے ہیں _

 

کہ بس اتنا سا میرا حال دل ہے کہ تم جب پاس ہوتے ہو میرے کہ تب تک خوش رہتے ہیں ہم_

 

تم شامل رہتے ہو اب میری ہر سانس میں،  ایسے خاص نہیں ہیں سب میرے_

 

آپ کے سامنے آ جانے سے ڈھرکتا ہے یہ دل میرا، کہ جب آپ سامنے نہیں ہوتے تو یہ دل میرا بھول جاتا ہے دھڑکنا_

 

میں کیسے کہہ دوں محبت ہے آپکو بھی مجھ سے_

میں کیسے کہہ دوں محبت ہے آپکو بھی مجھ سے،  ہمیں  مسکرا کر دیکھنے  والا ہر چہرہ _ دل میں ہمارے لیے محبت سجائے نہیں ہوتا

 

آپکی اک جھلک دیکھنے کی خاطر_ خود کو عشق کے انگاروں کی آگ میں ہر دن رات جلاتی ہوں _

کاش اک ایسا معجزہ ہو جائے ، آپ ہو جائیں میرے حال دل سے وافق_

 

یوں تو ہمیں دلچسپی نہ تھی محبت میں _ مگر آپ سے مل کر ہم بدل سے گئے

      صبا اظہر

********