affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Zindgi by Sehar Chaudhary

Thursday 22 November 2018

Zindgi by Sehar Chaudhary


کہیں تنہا کٹتی نہیں ہے زندگی
کہیں محفل میں بھی تنہا ہے زندگی

کہیں محبت کا دوسرا نام ہے زندگی
کہیں موت کے متضاد ہے زندگی

کہیں چاہتوں کی دیوانی ہے زندگی
کہیں نفرتوں کی کہانی ہے زندگی

کہیں چھاوں جیسی سایے دار ہے زندگی
کہیں تپش سے جُھلسی ہوئ ہے زندگی

کہیں سمندر کی لہروں کے جیسی ہے زندگی
کہیں ہاتھ سے پھسلتی ریت ہے زندگی

کہیں لفظوں کا معیار ہے زندگی
کہیں لہجوں کی دلدار ہے زندگی

کہیں چہروں پہ مہکتی ہے زندگی
کہیں اشکوں سے بہتی ہے زندگی

یوہی دردمندی سے ہم نے سہی ہے زندگی
جو لبوں پہ لائے نہ شکوہ  وہی ہے زندگی

خود کے لیے نہیں اوروں کےلیے جینا ہے زندگی
بس اسی بھرم میں ہم نےبھی گزاری ہے زندگی!!

No comments:

Post a Comment