affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Woh khilty gulab jesa by Showing Flower

Wednesday, 26 December 2018

Woh khilty gulab jesa by Showing Flower


وہ کھلتے گلاب کی مست کلی جیسا
وہ طلوع آفتاب کی پہلی کرن کی طرح
وہ فجر میں پرندوں کی چہچہاہٹ جیسا
وہ اُفق پہ ہر سو پھیلے رنگوں کی طرح
وہ گرم موسم میں سرد بوندوں جیسا
وہ سرد ہواؤں میں منقل کی طرح
وہ مسکراہٹ میں پھیلی بہار جیسا
وہ خاموش طبع خزاں کی طرح
وہ آنکھوں میں سمندر کی لہروں جیسا
وہ خوبصورت پورے چاند کی طرح
وہ زمیں پہ گرتی چمکیلی اوس جیسا
وہ فضا میں چھائی خنکی کی طرح
وہ گیت میں شامل سروں جیسا
وہ کسی غزل کے موضوع کی طرح
وہ خیال میں چبھی کسی یاد جیسا
وہ دل میں چھپے کسی درد کی طرح
وہ انجان سا لا تعلق غیروں جیسا
وہ مغرور و ظالم کسی خلیفہ کی طرح
وہ ٹوٹے بکھرے لہجے میں دعاؤں جیسا
وہ سجدوں میں فرض عبادت کی طرح
وہ میری سانسوں میں رواں مہک جیسا
وہ ہر لمحہ ازبر کسی اہم سبق کی طرح
ازقلم: شوئنگ فلاور

No comments:

Post a Comment