یاربّ میں بہت ہی شرمندہ ہوں
تیرے رحم و کرم پہ زندہ ہوں
تیری نہیں سنّتا اک بھی میں
نافرمان تیرا ایساہی بندہ ہوں
دنیا کی چمک کو بس مانو میں
یوں شعور والا ہی اک اندھا ہوں
آخرت کی مجھکو خبر نہیں بس
دنیا کا ایک چمکتا سا چندہ ہوں
تجھ کو مانو اور تیری نہ مانو
کچھ عجیب گورکھ دھندا ہوں
ہاتھ پیر سب گناہوں سے لُتھڑَے
اندر سے بہت ہی میں گندا ہوں
دنیا میں ہیں میرے دام بہت
قبر کے اعمال میں مَندہ ہوں
شاعرہ: ہنی سرکش
(Honey Sarkash)
No comments:
Post a Comment