affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Dukh by Sarkash

Wednesday, 19 December 2018

Dukh by Sarkash


💕اُس نے کہا! دکھ نہیں ہوتا دل ٹوٹنے پر
💞میں نے کہا! اپنی سزا سمجھ کے سہہ لیتی ہوں

💕اُس نے کہا! فریاد کیوں نہیں کرتی
💞میں نے کہا! جھکنا منظور نہیں

💕اُس نے کہا! کب تک برداشت کروگی
💞میں نے کہا! جب تک ٹوٹ کر ٹوٹ نہ جاٶں

💕اُس نےکہا! ڈرتی ہو محبت ہونے سے
💞میں نےکہا! خود سے بس ڈرتی ہوں

💕اُس نےکہا! کبھی محبت کی ہے
💞میں نےکہا! عرصہ ہوا خود کو قید کیٸے

💕اُس نےکہا! اکیلے تھک نہیں جاتی
💞میں نےکہا! کسی کا قبضہ خود پر گوارہ نہیں

💕اُس نےکہا! اب بھی محبت ڈھونڈتی ہو
💞میں نےکہا! تشنگی ٹھرنے نہیں دیتی

💕اُس نےکہا! انتظار کس کا ہے
💞میں نےکہا! محبت جس کی قید نہ لگے

💕اُس نےکہا! کوٸی نہ ملا تو؟
💞میں نےکہا! آزاد ہی مرجاٸیں گے

شاعرہ: سرکش


No comments:

Post a Comment