تجھکو دل سے نکال بیٹھے ھیں
خود کو ایسے سنبھال بیٹھے ہیں
بہت کچھ سہہ چکے ہیں ہم پیارے
یونہی تو نہیں نڈھال بیٹھے ھیں
اب محبت بھی نہیں رہی باقی
اس قدر ہم کنگال بیٹھے ھیں
گنوادیں گے اس باربھی تجھکو
چل ہم یوں الٹی چال بیٹھے ھیں
ہے احساس تو پلٹ جاتے ہیں
لیکربس یہی کمال بیٹھے ہیں
جلا دے سب جو ہے آس پاس میرے
لئے وہ آتش فشاں سا ابال بیٹھے ہیں
ہوگی تمہاری جیت ھماری کہانی میں
اپنے ہاتھوں لکھ کر اپنا زوال بیٹھے ہیں
ناکرسکے گا اب کوئی مدد ہماری سرکش
خود کو طوفانوں میں اچھال بیٹھے ھیں
شاعرہ: ہنی سرکش (Honey
Sarkash)
No comments:
Post a Comment