affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Dukh Sukh by Sofia Arslan

Friday, 28 December 2018

Dukh Sukh by Sofia Arslan









ِاک عمر گزاری ہم نے بھی
دُکھ سہتے ہوے
سکھ کہتے ہوے
چپ رہتے ہوے
کبھی کہتے ہوے
ہاں ٹھیک ہیں ہم
خوشحال ہیں ہم
اِک خواہش ہے دل میں بستی
کوئ پوچھے تو
کوئ جھانکے تو
کبھی اپنے دل کے اندر بھی
کبھی ہم کو بھی میسر ہو
وہ کاندھا جس پر سر رکھ کر
بس روئیں زار و زار کبھی
اور کچھ نہ کہیں
کوئی سمجھ بھی لے
کبھی اپنے دل کے دکھ کو بھی
نہ دیکھے ظاہری سکھ کو ہی
(صوفیہ ارسلان)

No comments:

Post a Comment