affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Mohabbat ke naam per by Honey Sarkash

Wednesday, 26 December 2018

Mohabbat ke naam per by Honey Sarkash


محبت کے نام پر اب کاروبار کرتے ہیں
دل محبت کے نام پہ یوں بیدار کرتے ہیں

اب کہتے ہیں تیری محبت کی اوقات نہیں
جن کیلئے جاگ  کر ھم راتیں خوار کرتے ہیں

بھرم سمجھےجن کو تم اے زمانے کے خدا
نازنخرے تھےجولوگ عشق کے بیمارکرتے ہیں

کچھ بھی نہیں چاہئے تھا تم سے ہمیں ھمدم
بس وہ  دو پل جو ہر پل بے قرار کرتے ہیں

تم بھی سمجھے نہیں ہمکو یاہم سمجھانہ سکے
ھم تو خود کو بھی تم پر ہی  نثار کرتے ھیں

سمجھے تھے تیرے دل کا مالک خود کو ھم
بھول گئے تھے یہ بات تو دعوے دار کرتے ہیں

تیری ضرورت تیری عادت اور بس تیری طلب
دیکھ اس میں کہاں خود کو شمار کرتے ہیں

تم نے ہم کو چا ہت میں اس قابل نہیں سمجھا
اب سمجھے حق کی باتیں توصرف حقدار کرتے ہیں

ہم تو آئے تھے تجھ کو سمیٹنے کی غرض سے
اب لگا تجھے سمیٹنے کی کوشش بے کار ہے

تمھیں تمہاری طرح جینے دیں گے اب ہم سرکش
خود سے آج ہم مسمم یہ قول ؤ قرار کرتے ہیں

No comments:

Post a Comment