affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Lahnti samaj by Awais Aslam

Friday 21 February 2020

Lahnti samaj by Awais Aslam

(لعنتی سماج)  

* تم پے لعنت مجھ پے لعنت ہم سب پے لعنت۔

* شہریوں کی بے نور آنکھوں پے لعنت جو سارے ظلم دیکھ کے بی بند رہتی ہیں۔

* تیرے بد ہمت جوانوں پے لعنت جن کی جوانی اور طاقت بے سہارا لوگوں کا ساتھ نہیں دیتی۔ 

* تیرے سوۓ ہوے لوگوں پے لعنت ۔

*تیرے  رہنے والے زندہ مرے لوگوں پے لعنت ۔۔ 

* تیرے ممبروں پے بیٹھے کچھ  منافقوں پے لعنت۔

* تیرے ماتھے کے جلکتے محرابوں میں چھپے مکاروں پے لعنت۔ 

* ان عدل و انصاف کے سربراہوں پے لعنت جن سے گنہگار اور بے گناہ کا فیصلہ ہی نہیں ہو پاتا۔ 

* ان وکیلوں پے لعنت جو پیسے لے کے مخالف وکیل سے مل جاتے ہیں۔

* ان پولیس والوں پے لعنت جو کسی منسٹر کے جاننے والے مجرم  کو تو چھوڑ دیتے ہیں اور کسی غریب ملزم کو 1973 کا آین پڑھ پڑھ کے سناتے ہیں۔ 

* ان تاجروں پے لعنت جو ناجائز منافع کماتے ہیں ۔

* ٹیکس چوری کرنے والوں پے لعنت جن کا بوجھ اروں پے پڑتا ہے۔

* ان واپڈا اہلکاروں پے لعنت جو بجلی چوری کرتے ہیں۔

* ان مر غی فروشوں پے لعنت جو 1 کلو گرام کے پیسے لے کر 900 گرام گوشت دیتے ہیں۔

* ان دکانداروں پے لعنت جو duplicate چیز پر اصل ٹیگ لگا کر بیچتے ہیں۔

* ان منافق ڈاکٹروں پے لعنت جو سرکاری ہسپتال میں 1 منٹ میں 20 مریض اور اپنے کلینک میں 20 منٹ میں 1 مریض چیک کرتے ہیں ۔

* ان پارکنگ والوں پے لعنت جو گاڑھی والے سے تو پیسے نہیں لیتے پر ایک مزدور موٹرسائیکل والے سے ہر چکر کے پیسے لیتے ہیں۔

* ان دوائی فروشوں پے لعنت جو ہسپتال کی سرکاری دوائی باہر بیچتے ہیں۔

* ان ریڑھی  والوں پے لعنت جو اچھا فروٹ دکھا کے شاپر میں گلا سڑا پیک کر دیتے ہیں۔

* ان کچہری کے باہر بیٹھے بابوں پے لعنت جو 50 والا اشٹام 100 کا بیچتے ہیں۔

* ان اے سی ۔ڈی سی کے دفتر میں بیٹھے کلرکوں پے لعنت جو صرف ان فائلز کو اگے ریفر کرتے ہیں جن کی ان کو رشوت دی جاتی ہے۔

* ان بینکوں میں بیٹھے مینجرز پے لعنت جو جعلی اکاؤنٹ اوپن کرتے ہیں۔

* ان ٹریفک اہلکاروں پے لعنت جو 1 چاے کے کپ کے لے اپنا فرض بھول جاتے ہیں ۔

* ان سڑک پے جاتے لوگوں پے لعنت جو کسی کو اٹھانے کی بجاے ان کی وڈیو بناتے ہیں ۔

* ان جاہل سیاستدانوں پے لعنت جو خود میٹرک پاس ہوتے ہیں اور اور ایک 20 گریڈ کے افسر سے  اپنی مرضی کا غیر قانونی کام بی  کرواتے ہیں ۔ 

* ان ضمیر فروشوں پے لعنت جو پیسے لے کر عدالت میں جھوٹی گواہی دیتے ہیں ۔

* ان مستریوں پے لعنت جو مالک کی غیر موجودگی میں اس کا جان بھوجھ کے نقصان کرتے ہیں۔

* ان مولویوں پے لعنت جو قرآن حدیث چھوڑ کے فرقوں کو اپس میں لڑاتے ہیں۔ 

* ان ٹیچرز پے لعنت جو اسکول اتے ہیں اور بغیر پڑھاے چلے جاتے ہیں ۔

* ان ٹھکیداروں پے لعنت جو غیر میعاری سڑک بناتے ہیں ۔

* ان یونین کو نسل میں بیٹھے سیکرٹری پے لعنت جن کا سسٹم خراب ہوتا ہے اور 100 کا نوٹ دیکھتے ہی چلنے لگتا ہے۔ 

* گورنمنٹ اداروں میں بیٹھے ان  آفسر وں پے لعنت جو ایک سگنیچر  کے 5 چکر لگواتے ہیں تا کے ان کی value کا پتا  چل سکے ۔

* ان میڈیا والوں پے لعنت جو جھوٹھی نیوز پھیلاتے ہیں۔

* ان نادرا والوں پے لعنت جو جعلی id card بناتے رہے ہیں ۔

* تجھ میں سانس لیتے خاموش تماشایوں پے لعنت ۔

* تیرے اندھے لوگوں کے دلوں پے لعنت جو ظلم کو دل میں ظلم کہنے سے بی ڈرتے ہیں۔۔۔

غریب سے لے کر امیر تک ان پڑھ سے لے کر پڑھے لکھے تک اور افسر سے لے کر مزدور تک جس کو موقع مل رہا وہ دھوکھ دے رہا ہے ۔آخر میں ہمیں ایک دن میں مدینہ کی ریاست چاہیے وہ بھی اکیلے عمران خان سے۔اگر کسی کو میری کوئی بات بری لگی ہو تو soory🙏 پر سچ یہ ہی ہے  ۔۔۔

جو دیکھتا ہوں وہ لکھتا ہوں ۔۔۔
میں اپنے شہر کا سب سے بڑھا فسادی ہوں۔۔۔

رائیٹر ۔۔۔
 اویس علی

No comments:

Post a Comment