affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Tareekh e Islam by Mehwish Safdar

Friday 19 January 2018

Tareekh e Islam by Mehwish Safdar

تا ریخ اسلام
آدم کی اک خطا سے پیدا ہوئی یہ دنیا
شجرنسب چلا اور آباد ہوئی یہ دنیا
اک طرف تھی اچھائی اور اک طرف برائی
دونوں کے درمیان تھی لوگوں سے بھری دنیا
لوگوں کی تھی خطائیں اور تھی انکی برائیاں
جہالت کے اندھیروں سے بھری پڑی تھی یہ دنیا
دولت کی تھی لالچ اور اخلاق رزیلاتھے
اللہ کی آزما ئشوں سے دو چار تھی یہ دنیا
آغاز دنیا سے ہی چلا دور پیغمبری کا
اک طرف تھا دور پیغمبری اور
اک طرف خطا کار لوگوں کی دنیا
اللہ نے دی ہدایت لوگوں کو اپنے رسولوںسے
پھر اسلام کی طرف بدلنے لگی یہ دنیا
پھر آئے ختم النبین اللہ کی طرف سے
جنکے قول وفعل سے روشن ہونے لگی یہ دنیا
نام محمدی تھا تعریفوں سے بھرا ہوا
اسکے ہر عملی قدم سے شاداب ہوئی یہ دنیا
اس پہ اتارا گیا کلام حق خدا کا
جس پہ عمل کرکے کامیاب ہوئی یہ دنیا
اس نے سنایا ہمیں کلام حق قرآن کا
نبی کے نقش قدم پر چل کر سنورنے لگی یہ دنیا
داخل ہو گئے اسلام میں لوگ جوق در جوق
بدلنے لگے لوگ مہذب یافتہ ہوئی یہ دنیا
ختم نبوت ہوئی نام محمد ی پہ
خلفاء راشد ہ نے سنبھالی پھر یہ دنیا
پیڑی چلی محمد کی اور پیدا ہوئے حسن و حسین
فاطمہ کے لال سے گلزار ہوئی یہ دنیا
حسن و حسین نے جب پھیلایا دین خدا کا
تو نواسئہ رسول سے پر نور ہوئی یہ دنیا
میدان کربلہ میں ڈٹے رہے حسین
یزید نے بنا دی رکاوٹوں سے بھری دنیا
شہید ہوئے حسین میدان کربلہ میں
پیڑی ہوئی ختم نبی کی پرنم ہوئی یہ دنیا
اٹھنےلگے قدم قوم کے پھر سے نا اہلی کی طرف
جہالت کے اندھیروں میں پھر سے گھیر نے لگی یہ دنیا
قرآن وسنت پہ عمل کرتے نہیں یہ لوگ
خدا را تو ہی اب یہ سنبھال اپنی یہ دنیا

No comments:

Post a Comment