affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Mashriqi larki by Fatima Liaquat

Thursday 3 December 2020

Mashriqi larki by Fatima Liaquat

نظم:

مشرقی لڑکی

میں اِک مشرقی لڑکی

اپنی  حدوں میں قید

دھیرے سے سانس لیتی ہوں

کہ یہ ہوائیں بھی لا عِلم رہیں

میرے ہونے نہ ہونےسے۔۔۔۔

کبھی بھر آئیں جو میری آنکھیں

کوئی  غم  مجھے  جو  یاد  آئے

تو   نیند  کا   میں  بہانہ  بنائے

آنکھیں موند لیتی ہوں

ضَبط کی کوشش کرتے کرتے

پلکوں کو دیوار بنائے

آنسو میں روک لیتی ہوں

کیونکہ میں مشرقی لڑکی۔۔۔۔

محبت دل پہ دستک دے

دَھڑکن میری تیز چلے

کئی خواب سُہانے بھی دیکھوں

کئی جُگنو چمکیں آنکھوں میں

پر خود کو روک لیتی ہوں

کیونکہ میں مشرقی لڑکی۔۔۔۔

یہ ڈر محبت کرتے کرتے

میں کہیں بھٹک نہ جاؤں

اپنے گھر کے آنگن کو

دور کہیں چھوڑ  نہ آؤں

اپنوں کی محبت سے

محروم کہیں  نہ ہو جاؤں

تو اپنے سارے خواب جَلا کے

جَذبات  دفن  کر  دیتی ہوں

دل کو پتھر کر کے میں

محبت چھوڑ دیتی ہوں

کیونکہ میں مشرقی لڑکی۔۔۔۔

(فاطمہ لیاقت)

No comments:

Post a Comment