affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Mohabbat ka dawa by Umme Habiba

Friday 8 September 2023

Mohabbat ka dawa by Umme Habiba

محبت کا دعوٰی کرتا تھا

پھر اس میں مجھے پھنسایا

محبت کا جام پلایا تھا

پھر کیوں مجھے رلایا

محبت کرنا گناہ نہیں

پھر کیوں اس آگ میں جلایا

جب جل گئے تو رہنے دیتے

پھر کیوں آ کے مرحم لگایا

جب تم نے مجھے رلایا تھا

تو خود کو کہا پایا

تیری یادوں کی تڑپ بھی تھی

پر خود کو اور تڑپایا

تجھے سوچ کے جو آنسو نکلے

پھر انھیں بھی تو چھپایا

جب گئے تھے مجھے چھوڑ کر

تو کبھی خود کو کچھ کہتے پایا

آزاد تھے ہمیشہ سے تم

پھر کیوں مجھے محبت کی باندی بنایا

اب کیا کروں اس محبت کا میں

جسے لوگوں نے کہ کے دھوکہ بتایا

اپنی نظروں میں ہوگے ہیرو

میری نظروں سے خود کو تم نے گرایا

اب کبھی نہ کرو  محبت پے اعتبار

بےدردی سے محبت سے اعتبار گوایا

محبت کرو گے تو ہنسائے گا وہ

پھر اسی اگ میں جلائے گا وہ

 

ام حبیبہ طیب

*************

1 comment: