affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Amna Hanayat
Showing posts with label Amna Hanayat. Show all posts
Showing posts with label Amna Hanayat. Show all posts

Friday, 20 July 2018

Rafta rafta pighal raha hai by Amna Hanayat


رفتہ رفتہ پگھل رہا ہے
کچھ تو ہے جو جل رہا ہے
جو اب بنجر معلوم ہوتا ہے
کھبی وہ میرا دل رہا ہے
پریشان کرتا ہے گزرا ہوا
ہوش اس  کا نہیں جو مل رہا ہے
توں حاصل ہے توں پاس میرے
پھر بھی لگتا ہے لکیروں سے جیسے نکل رہا ہے
سمندر کی مسافت سی زندگی میری
اور توں قطرہ قطرہ پھسل  رہا ہے
آمنہ عنایت  Written by:

Mumkin hai mein tabah ho jaun by Amna Hanayat


غزل
 ممکن ہے میں تباہ ہو جاؤں
افوا ہ ہے  وہ بدل  رہا ہے
جو میری زندگی میں اند ھیر ا کر  دے
ایسی صبح کا سورج نکل رہا ہے
اسے جانا تھا،   اسے جانا ہے ، اسے جانے دو
اے دل سنبھل ،توں کیوں مچل رہا  ہے
جو اب انجان  سا گزر جاتا  ہے
یہ شخص میرا کل رہا ہے
مجھے اب لہجے درد نہیں دیتے
کچھ ایسے راز زندگی کھل رہا  ہے
جب بھی ملا ادھورا ہی ملا مجھ کو
وو اک خیال جو تخیل میں مکمّل رہا ہے
بہت آسانی سے چھوڑ دیا مجھ کو
کیا اس رنجش کا یہی حل رہا ہے 

  آمنہ عنایت    Written by: