affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Ayosha Mughal
Showing posts with label Ayosha Mughal. Show all posts
Showing posts with label Ayosha Mughal. Show all posts

Tuesday, 19 December 2023

Qisy taj mehal ke by ayosha mughal

قصے محل تاج کے
خطوط شاہ سوار کے
جنگجووں کی شان کے
بہادروں کے مان کے
،، صحیفے آسمان کے
لفظ سارے پیار کے
مجھ پہ جب وہ اترے تھے
خوشنما سے لگتے تھے
میری باری آئی تو
تقدیر کا قہر ھوا
نظام سارے بدل گئے
کلام سارے بدل گئے
میرے پاس لکھنے کو
لفظ بے وفائی ھے
میلے میں تو بیٹھا ھوں
ساتھ فقط تنہائی ھے

آیوشہ مغل

Sunday, 10 December 2023

Tanha by ayosha mughal

اندر بہت اندر انسان بہت اکیلا ھوتا ھے 
اذیتوں میں ، دکھوں میں اور جنگوں میں
 وہ سب میں اکیلا  جنگجو ھے ،
،زنگ لگی تلوار اور دیمک زدہ زین کو پہنے ،
،،لہو زدہ پیروں والے گھوڑے کے ساتھ،،، 
انسان اکیلا ھوتا ھے۔
اپنوں کے عین سامنے
خواہشوں کی موت کے بعد تن تنہا
ڈٹ کے کھڑا 
شکست کو اپنے طرف آتے دیکھتا ھوا
انسان اکیلا کھڑا ھوتا ھے 
بالکل تنہا ،،صحرا زدہ درخت کی مانند
گرم جلستی ہوا  کے بیچ و بیچ ۔۔۔
یارو ہر درد مند تنہا ھوتا ھے

🪶 *آیوشہ مغل*