affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Maria Sohail
Showing posts with label Maria Sohail. Show all posts
Showing posts with label Maria Sohail. Show all posts

Sunday, 18 September 2022

Agehi se darty ho by Maria Sohail

نظم:

آگہی سے ڈرتے ہو؟

 

دل کی بات کہنے میں پہلُو تہی کرتے ہو؟

آگہی سے ڈرتے ہو؟

کم سنی میں کی تھی جو شرارتیں ہم نے

اب نہیں چھیڑتے ہو رخ ہواؤں کا

جواب دہی سے ڈرتے ہو؟

آگہی سے ڈرتے ہو؟

یا

دل لگی سے بچتے ہو ؟

بات چھوٹی ہوتی ہے عمل ہوتا ہے  ناقص

ڈھنڈورا پیٹ رکھتے ہو ؟

کیوں؟

گمنامیوں سے ڈرتے ہو؟

دل نشین طنابیں ہیں دل رُبا سی ساعتیں ہیں

گرل فرینڈ تو رکھتے ہو

نکاح سے ہی ڈرتے ہو؟

 

ازقلم:

ماریہ سہیل.

Thursday, 7 July 2022

Meri fani hasti by Maria Sohail

از:

ماریہ سہیل .

 

میرے حصے مین فقط نام نہاد دولت

انکے حصے میں توانائی کے سارے ذخائر.

 

"مجھے ڈر ہے کہ میری فانی ہستی کو ،

گرانے والون مین ،

پہلی صف میں میرے ہم نام تم ہونگے "

 

میں اتنا سخت جاں نکلا ؟

میرا ماضی جو کبھی حال سے ملے، رو پڑے .