affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Nazren Poetry
Showing posts with label Nazren Poetry. Show all posts
Showing posts with label Nazren Poetry. Show all posts

Saturday, 10 October 2015

کبھی تو دیکھنا

کبھی تو دیکھنا اور دیکھ کر مسکرا دینا کبھی نظریں چرا کر میری الجھن بڑھا دینا اچانک بے رخی اتنی دل بھر گیا ہو گا کہا بھی تھا کبھی ایسا ہوا تو بتا دینا تمہیں دکھ ہی یہ دیں گے چلو تم ایسا کر لینا میرے سب کارڈز اور تحفے دریا میں بہا دینا تم گر دیکھ لو تو شاید تم بھی نرم پڑ جاؤ تمہارے ذکر پر وہ میرا نظریں جھکا دینا دیکھو لے آیا آخر کس مقام پر ہم کو تمہارا معمولی باتوں کو بھی یوں ہوا دینا کبھی دیکھا ہے مچھلی کو کہ زندہ ہو بنا پانی؟؟ 
اگر ایسا ہوا ممکن مجھے بے شک بھلا دینا

کسک رہی گر ، گنوائیں نیندیں ، نہ چین پایا تو کیا کرو گے

کسک رہی گر ، گنوائیں نیندیں ، نہ چین پایا تو کیا کرو گے
گئی رتوں نے مری طرح سے تمہیں رلایا تو کیا کرو گے

یہ شان، عہدہ، یہ رتبہ ،درجہ ، ترقیوں کا یہ طنطنہ سا
کسی بھی لمحے نے کر دیا گر تمہیں پرایا تو کیا کرو گے

ابھی ہیں معقول عذر سارے، جواز بھی ہیں بجا تمہارے
کبھی جو مصروف ہو کے میں نے تمہیں بھلایا تو کیا کرو گے

چُراؤ نظریں ، چھڑاؤ دامن، بدل کے رستہ بڑھاؤ الجھن
تمہیں دعاؤں سے پھر بھی میں نے، خدا سے پایا ، تو کیا کرو گے

رحیم ہے وہ ، کریم ہے وہ ،وہی مسیحا ،وہی خدا ہے
اُسی نے سن لیں مر ی دعائیں ، جو رحم کھایا تو کیا کرو گے