affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Yaghsheen Abid
Showing posts with label Yaghsheen Abid. Show all posts
Showing posts with label Yaghsheen Abid. Show all posts

Sunday, 10 November 2019

Woh larki thi na by Yaghsheen Abid



وہ لڑکی تھی نا . . .
جو انتظار کرتی تھی
جو دیا جلاتی تھی
دعا کو ہاتھ اُٹھاتی تھی
لوریان سناتی تھی
کبھی بھوکا نا سلاتی تھی
جو نام لے کے سوتی تھی
قدم چوم کے سوتی تھی
وہ زندہ تو نہیں بے شک
مگر سانس جاری ہے
پگھل گئی روح بھی اب تو
تیری عظمت کی اب بھی ہواری ہے
اِس دل میں بچا کچھ بھی نہیں لیکن
عشق کی ساکھ باقی ہے
ہاتھ چھوٹا تو کیا حاصل
بیتے دنوں کی راکھ باقی ہے
یغشین عابد

Saturday, 9 November 2019

Ik ajnabi aya by Yaghsheen Abid


اندھیری رات تھی، اُمیدِ صبح نہ تھی
اِک اجنبی آیا، اُجالا چھایا اور چلا گیا

زندگی جھوم اٹھی، خوشیاں چہک گئیں
غموں کو میرے اُس نے سلایا اور چلا گیا

انوکھا سا لطف__ آنے لگا تھا زندگانی کا
ان چھوا مزا مُجھ کو چکھایا اور چلا گیا

صبحیں روشن ہو گئیں، اور چاندنی راتیں
جینے کا جذبہ مُجھ میں جگایا اور چلا گیا

سنواری____ یہ راہ زیست و چلن خستہ
بہتر میرا عکس مُجھ کو دکھایا اور چلا گیا

جانا ہی تھا____ مُجھ کو چھوڑ کر گر حیدر
کیوں زندگی میں وہ شخص آیا اور چلا گیا!
 

یغشین عابد