affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Yunhi yunhi hansi hansi m hum dilon se khel jaty hain
Showing posts with label Yunhi yunhi hansi hansi m hum dilon se khel jaty hain. Show all posts
Showing posts with label Yunhi yunhi hansi hansi m hum dilon se khel jaty hain. Show all posts

Saturday, 16 April 2016

یونہی ہنسی ہنسی میں

یونہی ہنسی ہنسی میں

 
ہم دلوں سے کھیل جاتے ہیں

 
کوئی چھوٹی سی تیکھی بات

 
کوئی چبھتا ہوا جملہ

 
کوئی زہر آلود لہجہ

 
کوئی بےضرر سی ذومعنی بات

 
سننے والے کے دل میں گھاؤ لگا جاتی ہے

 
پھر کتنے ہی تلافی کے مرہم لگاؤ

 
قطرہ قطرہ خون ٹپکتا ہی رہتا ہے

 
وہ آنسو

 
جو آنکھ سے گرتا ہی نہیں

 
اندر ہی اندرجم جاتا ہے

 
اور

 
یونہی ہنسی ہنسی میں

 
ہم دلوں سے کھیل جاتے ہیں