affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Khaka by Mirza Nigar Saif

Sunday 11 February 2024

Khaka by Mirza Nigar Saif

•••••• خاکہ ••••••

میرا دل دنیا کی لذتوں اور لالچ سے بھرا ہوا ہے،

مگر!

اس میں کہیں بہت گہرائی میں پنپتی اللہ کی محبت،

جب جب ابھرا آتی ہے،

تو پہلے کی ساری لذتیں بے مزا لالچ بے سرور ہو جاتا ہے۔

دل! کئی پل اسی محبت کی چاشنی میں سب بھلا کر کھو جانا چاہتا ہے۔

لیکن!

یہ جذبہ امر ہونا ابھی باقی ہے،

کیونکہ میرا دل متغیر رہتا ہے۔

کبھی لذت کی چاہ تو کبھی لالچ کا سرور مجھے بے چین کرتا ہے۔

اور پھر!

جاودانی محبت اس میں سکون بھر دیتی ہے۔

پھر بے چین پھر سکون پھر بے چین… اور یوں یہ سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوتا……

 

از قلم مرزا نگار سیف

*******************

No comments:

Post a Comment