affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Rizq khuda deta hai by Muhammad Usman

Saturday 9 March 2024

Rizq khuda deta hai by Muhammad Usman

ہے جان جس میں، اسے رزق خدا دیتا ہے

پتھر میں بھی کیڑے کو وہ غذا دیتا ہے

 

بندے ہیں جو اس کے، کرتا ہے انہیں راضی

کھانا تو وہ دشمنوں کو بھی کِھلا دیتا ہے

 

وہ چاہے تو بنے نمرود! خوراک مچھر کی!

حکم سے وہ اپنے، آگ کو گلزار بنا دیتا ہے

 

گر ہو رحمت اس کی تو، لگیں پار موسیٰ

برسے جو قہر! تو فرعون غرقِ دریا ہوتا ہے

 

اسی کی حکمت سے، گئے یونس علیہ السلام پیٹ میں مچھلی کے

قدرت سے وہ اپنی، نوح علیہ السلام کو طوفان سے بچا لیتا ہے

 

جو چاہے وہ تو، چِر جائیں زکریا علیہ السلام آرے سے

چاہے تو چُھری سے، اسماعیل علیہ السلام کو بچا لیتا ہے

 

یعقوب علیہ السلام سے، یوسف علیہ السلام بچھڑے، ڈالے گئے کنویں میں

چاہے تو آ جائے خوشبو کوسوں سے،وہ بچھڑے ہوؤں کو ملوا دیتا ہے

 

بکے تھے مصر کے جن بازاروں میں کبھی یوسف علیہ السلام

امر سے وہ اپنے، یوسف علیہ السلام کو اسی مصر کا بادشاہ بنا دیتا ہے

 

ابابیلیں بن گئیں نگہبانِ کعبہ! ہوا تباہ لشکرِ ابرہہ

یہ عظمت ہے اس کی، پرندوں سے لشکر مروا لیتا ہے

 

کیا جو شک بوجہل نے نبوتِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں

چاند ہوا ٹکڑے،کنکروں سے کلمے پڑھوا دیتا ہے

 

دن سے نکلے رات کی سیاہی، رات سے دن کا اجالا

سورج سے چمکائے دن کو،تاروں سے رات کو جلا دیتا ہے

 

ہیں یہ سارے نشاں اسی کی قدرتوں کے امین!

کر لے گر اس کا یقیں عثمان! تو مؤمن وہ بنا دیتا ہے۔


*************

No comments:

Post a Comment