affiliate marketing Famous Urdu Poetry: February 2025

Friday, 28 February 2025

Matlab kuch bhi Poetry by Tayyaba Umair

"مطلب کُچھ بھی"

 

اِس مہینے بھی تم نہ آؤ ملنے

اور ہمیں فرق نہ پڑے

مطلب کُچھ بھی

تم چاہتے ہو فروری کا مہینہ ہو

اور ٹھنڈ نہ پڑے

مطلب کُچھ بھی

تم کرتے رہو لاپروائیاں

اور ہم کُچھ نہ کہیں

مطلب کُچھ بھی

خود نہ اُترے جس امید پر پورا

تمہیں ہم سے وہ اُمید رہے

مطلب کُچھ بھی

تم کر جاؤ خسارے کا فیصلہ

اور تمام عُمر ہم کو ملال رہے

مطلب کُچھ بھی

نبھا تم نہ سکو اور بیوفائی کا

ہم پر اِلزام رہے

مطلب کُچھ بھی

وقت ہو میری شاعری کا

اور لوگوں کو انتظار نہ رہے

مطلب کُچھ بھی

کیا کہا ہو میری غزل اور کسی

کو اچھی نہ لگے

مطلب کُچھ بھی

کرو محنت اور

تمھاری کارکردگی

رنگ نہ لائے

مطلب کُچھ بھی

 

By Tayyaba Umair

**********************

Khwahish Poetry by Tayyaba Umair

"خواہش"

 

خواہش تھی کہ دیکھوں

تیرے ساتھ قدرت کے

منظر  حسین

پر اب اس خواہش کی

کوئی اہمیت نہیں رہی

 

نفرت نہیں آج میں تجھ سے محبت ہے

پر اب  تجھ کو پانے کی آرزو نہیں رہی

 

اچھا کیا جو مِٹا دیا

ذریعہ رابطے کا

ویسے بھی اب تجھ کو

اِس کی ضرورت نہیں رہی

 

دیتا دھیان تو دِکھتی

حقیقت تجھے میری

پر تجھ کو تو

کبھی اپنے آپ سے

فرصت نہیں رہی

 

جسے چاہیے ہی نہیں وفا

اس سے وفا کروں

ایسی بھی اب مجھ کو

کوئی عجیب حسرت نہیں رہی

 

دیکھے بنا تجھ کو،

سو نہ پاؤں میں

ایسی بھی اب مجھ کو

کوئی عادت نہیں رہی

 

بِتانے تھے ساتھ تیرے

زندگی کے ہر پل مگر

اب ایسی کوئی زندہ

میرے اندر خواہش نہیں رہی

By Tayyaba Umair

*******************

Hmara mulk by Kinza Afzal

اس ملک کی قیمت لگا سکتا ہے کون،،اس ملک کی قیمت ہے سپاہیوں کا جذبہ جوانوں کا جنون،،اس ملک کی قیمت ہے  قوم کی لگن شہیدوں کا خون،،اس ملک کی قیمت ہے بیواؤں کے کا صبر یتیموں  کے آنسو ماوں کا سکون،، اس ملک کی قیمت ہے قائد کی محنت اقبال کا خواب جس ملک کی مٹی میں رُچا ہے مسلمانوں کا خون،،اس ملک کی قیمت لگا سکتا ہے کوئ،،کرو حساب اگر یہ لوٹا سکتا ہے کوئ،،لوٹا سکتے ہو اس ملک کے لوگوں کا وہ جزبہ وہ جنون،،لوٹا سکتے ہو اس ملک کے جوان اور شہیدوں کا خون،،بیواوں کا صبر ماؤں کا سکون،،کتنے دن گزرے بھوکے پیاسے،،کتنے راتیں جاگ کے مائیں دیتی رہی دلاسے،، لوٹا سکتے ہو وہ دن اور راتئیں،،وہ گزرے لمحے یاد آتی ہیں وہ تڑپتے معصوموں کی باتئیں،،لوٹا سکتے ہو وہ نازوں پلی وہ زندہ جلی،،وہ  کویں میں کودی پانی کی گہرائ میں ڈوبی،، بہنیں ہماری،،وہ بیٹیاں پیاری،عزت کی خاطر  جنہوں نے زندگی ہاری،، خود کو آگ لگا لی باری باری،،لوٹا سکتےہو وہ غیرت ہماری،،وہ ننھی پری تھی بھیا کو جان سے پیاری،،لوٹا سکتے ہو وہ گھر ہمارے جو بیدردی سے اُجاڑے،،وہ بےگناہ سارے ظالموں نے مارے،،وہ خون میں لتھ پتھ بھائ ہمارے،،لوٹا سکتے ہو وہ بچے ہمارے چمکتے ستارے،،لوٹا سکتے ہو تو سامنے آو ہمارے بزرگوں نے سہےجو درد ان کا حساب لگاو،،لگا سکتے ہو قیمت تو لگاو،،جو جو کھویا ہے ہم نے وہ سب لوٹاؤ،،اس ملک کی  قیمت لگا سکتا ہے کون،، یہ سب لوٹا سکتا ہے کون،،میرے روبرو آؤ مجھے بتاؤ،،اس ملک کی قیمت لگا سکتا ہے کوئ،،کیا سب لوٹا سکتا ہے کوئ،،14/ 2024( S. A)

***********

 

Ta hayat Poetry by Tayyba Aslam

تا حیات

بندے تو ہیں مگر انسان نہیں ملتا

بے گناہ کو یہاں انصاف نہیں ملتا

 

ہیں سب یہاں دکھوں سے بھرے مگر

کسی میں کسی کے لیے احساس نہیں ملتا

 

ہیں عروج پہ شرافت کا لبادہ اوڑھے ہوئے بندے

یہاں نیک لوگوں کو اعزاز نہیں ملتا

 

ہیں منافقوں کی محفلیں ہجوم سے بھری

یہاں مخلص انسان کو کوئی وفادار نہیں ملتا

 

ہو جائے کسی کو ہیر رانجے جیسی محبت

یہاں ہر کسی کو سچا پیار نہیں ملتا

 

ہیں خوشی میں خوش ہونے والے لاکھوں مگر

یہاں ساتھی کوئی غم خوار نہیں ملتا

 

ملتے ہیں ہزاروں فقط وقت گزارنے کے لیے

یہاں ہم سفر کوئی تا حیات نہیں ملتا

از قلم طیبہ اسلم

*************************

Saturday, 8 February 2025

Poetry by Mani Writes

تیری محبت تیری وفا ہی کافی ہے 🌹

تمام عمر یہ پیار ہی کافی ہے 💕💗

میری زندگی میں تیری یہ ادا ہی کافی ہے ✨💫

Mani Writes 🦋

***********

ہم دیوانے نہیں کسی کا دل دکھایا نہیں کرتے 💔

محبت کے بازار میں کسی کو ستایا نہیں کرتے

ملے کوئی سچا دوست اسے گنوایا نہیں کرتے 🩷

Mani Writes 🦋