affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Hmara mulk by Kinza Afzal

Friday, 28 February 2025

Hmara mulk by Kinza Afzal

اس ملک کی قیمت لگا سکتا ہے کون،،اس ملک کی قیمت ہے سپاہیوں کا جذبہ جوانوں کا جنون،،اس ملک کی قیمت ہے  قوم کی لگن شہیدوں کا خون،،اس ملک کی قیمت ہے بیواؤں کے کا صبر یتیموں  کے آنسو ماوں کا سکون،، اس ملک کی قیمت ہے قائد کی محنت اقبال کا خواب جس ملک کی مٹی میں رُچا ہے مسلمانوں کا خون،،اس ملک کی قیمت لگا سکتا ہے کوئ،،کرو حساب اگر یہ لوٹا سکتا ہے کوئ،،لوٹا سکتے ہو اس ملک کے لوگوں کا وہ جزبہ وہ جنون،،لوٹا سکتے ہو اس ملک کے جوان اور شہیدوں کا خون،،بیواوں کا صبر ماؤں کا سکون،،کتنے دن گزرے بھوکے پیاسے،،کتنے راتیں جاگ کے مائیں دیتی رہی دلاسے،، لوٹا سکتے ہو وہ دن اور راتئیں،،وہ گزرے لمحے یاد آتی ہیں وہ تڑپتے معصوموں کی باتئیں،،لوٹا سکتے ہو وہ نازوں پلی وہ زندہ جلی،،وہ  کویں میں کودی پانی کی گہرائ میں ڈوبی،، بہنیں ہماری،،وہ بیٹیاں پیاری،عزت کی خاطر  جنہوں نے زندگی ہاری،، خود کو آگ لگا لی باری باری،،لوٹا سکتےہو وہ غیرت ہماری،،وہ ننھی پری تھی بھیا کو جان سے پیاری،،لوٹا سکتے ہو وہ گھر ہمارے جو بیدردی سے اُجاڑے،،وہ بےگناہ سارے ظالموں نے مارے،،وہ خون میں لتھ پتھ بھائ ہمارے،،لوٹا سکتے ہو وہ بچے ہمارے چمکتے ستارے،،لوٹا سکتے ہو تو سامنے آو ہمارے بزرگوں نے سہےجو درد ان کا حساب لگاو،،لگا سکتے ہو قیمت تو لگاو،،جو جو کھویا ہے ہم نے وہ سب لوٹاؤ،،اس ملک کی  قیمت لگا سکتا ہے کون،، یہ سب لوٹا سکتا ہے کون،،میرے روبرو آؤ مجھے بتاؤ،،اس ملک کی قیمت لگا سکتا ہے کوئ،،کیا سب لوٹا سکتا ہے کوئ،،14/ 2024( S. A)

***********

 

No comments:

Post a Comment