affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Hafiza Shabana Nawaz
Showing posts with label Hafiza Shabana Nawaz. Show all posts
Showing posts with label Hafiza Shabana Nawaz. Show all posts

Friday, 26 July 2024

Main dekhti hoon by Hafiza Shabana Nawaz

رش ہو جہاں پر میں گھر دیکھتی ہوں

یقین کر ادھر سے ادھر دیکھتی ہوں

 

کہ منزل کا خود میں عصر دیکھتی ہوں

نہ ملنے پہ دل میں صبر دیکھتی ہوں

 

میں کھلتے ہوئے کچھ گلوں کی تھی عادی

اب رشتوں میں سانپوں کے گھر دیکھتی ہوں

 

میں چلتی رہی تھی جو خوابوں میں اکثر

میں خوابوں کا دن میں ثمر دیکھتی ہوں

 

مسلسل ہے جاری مرمت یوں دل کی

کہ کانٹوں پہ شیشے کا گھر دیکھتی ہوں

 

حافظ شبانہ نواز عنبر

***********

Tuesday, 23 April 2024

Aalam e sehar by Hafiza Shabana Nawaz

*عنوان:

آ لام سحر

حافظہ شبانہ نواز*

 

مٹتے ہوئے خیالوں کو مٹایا نہیں گیا

محفل میں شاعروں کو بلایا نہیں گیا

رنگین یہ جہاں ہے بے رنگ کیوں بھلا

پھولوں کو ٹھیک سے لگایا نہیں گیا

اے سر زمین دل! مالی نہیں ہوں میں

مجھ کو ترے غموں کا بتایا نہیں گیا

میں لہر الم ہوں تیری آنکھوں کے سامنے

آنسو سمجھ کہ مجھکو گرایا نہیں گیا

ہم کو ستانے  والے دنیا میں ہیں ہزار

پر ان سے میرے معیار تک آیا نہیں گیا

************