affiliate marketing Famous Urdu Poetry: اسطرح نہیں کرتے، رابطہ تو رکھتے ھیں

Wednesday 1 June 2016

اسطرح نہیں کرتے، رابطہ تو رکھتے ھیں

اسطرح نہیں کرتے، رابطہ تو رکھتے ھیں

تھوڑا ملنے جلنے کا سلسلہ تو رکھتے ھیں

 

منزلیں بلند ہوں تو مشکلیں بھی آتی ھیں

مشکلوں سے لڑنے کا حوصلہ تو رکھتے ھیں

 

جو تمہارے اپنے ہوں، تم سے پیار کرتے ہوں

ان کا حال کیسا ھے، کچھ پتہ تو رکھتے ھیں

 

دوستی کے رشتے کو توڑتے نہیں ایسے

روٹھے دوستوں سے بھی واسطہ تو رکھتے ھیں

 

چھوڑ جانے والے اکثر لوٹ کے بھی آتے ھیں

ان کے لوٹ آنے کا راستہ تو رکھتے ھیں..

No comments:

Post a Comment