affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Shayed by Urooj Ahmed

Wednesday 11 April 2018

Shayed by Urooj Ahmed



میں جس لمحے بھی تجھے دیکھوں
محبت کا نئے سرے سے آغاز ہو جاتا ہے۔۔
ان آنکھوں میں تیرا منظر
 اگلے دیدار تک جم جاتا ہے
میں آواز نہ دوں تو یہ نہ سمجھنا
جیسے بھول گئی ہوں شاید۔۔
تم کیا جانو اس خاموشی کی سریلی آواز کو
اس میں چھپا درد سب کچھ تو کہہ جاتا ہے
میں تجھے پکاروں تو پکاروں کس طرح
 یوں لگتا ہے شاید لفظوں کا فقداں ہو جاتا ہے
تمنا ہے تجھے دیکھنے
کو صدیوں کی مہلت مل جائے
تمنا ہے موت آنے تک
 تیری آغوش کا آسرا مل جائے
مگر یہ تمنایں کبھی پوری نہ ہوں شاید۔۔.
 عروج احمد

No comments:

Post a Comment