affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Woh pagal si larki by Farwa Aslam

Sunday 7 February 2021

Woh pagal si larki by Farwa Aslam

• ~  وہ پاگل سی لڑکی  ~ • ~

 

وہ خود سے ڈرنے والی

اب زمانے سے لڑنے لگی

 

وہ جو چاہتی تھی جوانی میں مرنا

اب جینے کی تمنا کرنے لگی

 

وہ پاگل بے سُدھ سی لڑکی

نا  جانے کب سے سُدھرنے لگی

 

وہ جسے سمجھتی تھی وجہ زندگی

اب اس کے بنا بھی جینے لگی

 

وہ جو چاہتی تھی اس کے سنگ جینا

وہ اب تنہا جینے لگی

 

وہ پاگل بے سُدھ سی لڑکی

ناجانے کب سے سُدھرنے لگی

 

وہ  جو مانتی تھی  خلوّت  کو اپنا

وہ اب  بھری جلوّت میں بھی رہنے لگی

 

وہ جو چاہتی تھی کچھ نا کرنا

وہ اب سب کرنے لگی

 

وہ جو چاہتی تھی زمانے کی بے رُخی 

وہ اب چیخنے چلانے لگی

 

وہ پاگل بے سُدھ سی لڑکی

ناجانے کب سے سُدھرنے لگی

 

وہ جو چاہتی تھی سب کی خاموشی

وہ اب سب سے جواب طلب کرنے لگی

 

وہ جو چاہتی تھی وقت کو اپنے حساب سے چلانا

وہ اب وقت کے حساب سے چلنے لگی

 

وہ پاگل بے سُدھ سی لڑکی

ناجانے کب سے سُدھرنے لگی

 

 

وہ جو چاہتی تھی محض خود کی عزت کروانا

وہ اب سب کی عزت کرنے لگی

 

وہ جو چاہتی تھی اُ س کی محبت

اب خود اُس سے محبت کرنے لگی

 

وہ پاگل بے سُدھ سی لڑکی

ناجانے کب سے سُدھرنے لگی

ازقلم

فروا اسلم

****************

1 comment: