affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Waada kar ke bhool gaey ho وعدہ کر کے بُھول گئے ھو

Thursday 19 December 2013

Waada kar ke bhool gaey ho وعدہ کر کے بُھول گئے ھو

وعدہ کر کے بُھول گئے ھو
یہ کیا کر کے بُھول گئے ھو
اچھا خاصا پُورا انساں
آدھا کر کے بُھول گئے ھو
ویسا تو پھر ھونا ھی تھا
جیسا کر کے بُھول گئے ھو
بےگانوں کے بیچ میں کس کو
اپنا کر کے بُھول گئے ھو
اچھے "شام" ھو، اِک دیوانی
"رادھا" کر کے بُھول گئے ھو
کون ھے آنے والا، ناحق
دَر وَا کر کے بُھول گئے ھو
آنسو ھیں یہ پچھتاوے کے
کیا کیا کر کے بُھول گئے ھو ؟

No comments:

Post a Comment