affiliate marketing Famous Urdu Poetry: کیوں اکثر یہ ہوتا ہے

Thursday 12 December 2013

کیوں اکثر یہ ہوتا ہے

کیوں اکثر یہ ہوتا ہے
کسی کے چھوڑ جانے سے
کسی کے بھول جانے سے

ہماری ذات مرتی ہے, ہماری روح روتی ہے
کہ ہم زندہ تو ہوتے ہیں
مگر دھڑکن کی نگری سے کوسوں دور ہوتے ہیں

کبھی سانسوں کی گردش کو پامال کرتے ہیں
کبھی خوشیوں کی دستک کو تیرگی خیال کرتے ہیں

مگر کوئی پوچھے یہ ہم سے کسی کے چھوڑ جانے سے
کسی کے بھول جانے سے

تمھاراحال کیسا ہے؟
تو ادائے دلبری سے ہم ہنس کر اس سے کہتے ہیں

کسی کے چھوڑ جانے سے
کسی کے بھول جانے سے

بھلا کون مرتا ہے

No comments:

Post a Comment