affiliate marketing Famous Urdu Poetry: سوچ رہی ہوں گئے دنوں میں ہم بھی یونہی ہنستے تھے

Saturday 7 December 2013

سوچ رہی ہوں گئے دنوں میں ہم بھی یونہی ہنستے تھے

لڑکی سرکوجھُکائے بیٹھی

کافی کے پیالے میں چمچہ ہلا رہی ہے

لڑکا،حیرت اور محبت کی شدت سے پاگل

لانبی پلکوں کے لرزیدہ سایوں کو

اپنی آنکھ سے چُوم رہا ہے

دونوں میری نظر بچا کر

اک دُوجے کو دیکھتے ہیں ہنس دیتے ہیں !

میں دونوں سے دُوردریچے کے نزدیک

اپنی ہتھیلی پر اپنا چہرہ رکھے

کھڑکی سے باہر کا منظر دیکھ رہی ہوں

سوچ رہی ہوں گئے دنوں میں ہم بھی یونہی ہنستے تھے

No comments:

Post a Comment