affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Akela by Umair Ahmed Nazeer

Thursday 24 May 2018

Akela by Umair Ahmed Nazeer



زندہ اُسکے چھوتے ہوا تھا میں
اُسکے ہاتھوں میں گل بنا تھا میں

ساری لہروں سے ساتھ لڑتے ہوئے
بیچ دریا میں پھنس گیا تھا میں

کتنے ساتھی تھے میرے پر کتنا
تنہائیوں سے بھرا ہوا تھا میں

سب اکھاڑے جا رہے تھے انھیں
نئے پودے لگا رہا تھا میں

کوئی انمول چیز ہو جیسے
دھول یادیں اٹھا رہا تھا میں

مٹی سے عشق دشت لے آیا
مٹی سے ہی کبھی اٹھا تھا میں

صبح ہوتے میں کھو گیا تھا عمیر
چاند کے آسرے چلا تھا میں
 


No comments:

Post a Comment