affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Almiya by Sehar Zad

Sunday 28 October 2018

Almiya by Sehar Zad


کچھ عجیب لوگوں کا
بدنصیب لوگوں کا
المیہ یہ ہوتا ہے
سفر کرنا چاہیں تو
منزلیں ملیں گی کیا
راستے نہیں ملتے
راستوں کی خواہش میں
جہد مسلسل کی تھکن بھلائے
شکن زدہ پیشانی سے
گمشدہ سی خوشیوں کو
وہ تلاش کرتے ہیں
اور کبھی کبھی نا امید ہو کر
یہ خواہشوں پہ ہنستے ھیں
زندگی پہ روتے ہیں !


2 comments: