affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Talash by Meraaj Noor

Friday 12 October 2018

Talash by Meraaj Noor



تم نگر نگر تلاش کرو گے مجھے
میرے عکس کے دھوئیں کو بھی نہ چھو پاو گے
تم جو میری راہوں کو ڈھونڈنا چاہو گے
میرے قدموں کے نشان بھی نہ پا سکو گے۔
اس سفر میں جب تھک جاو گے
تو ہمیں آواز دے کے بلاو گے
جب آواز تمھاری لوٹ کے تم تک آئے گی
اپنے ساتھ بہت سی آوازیں لائے گی۔
پر اس میں نہ ہو گی کہیں آواز ہماری
پھر تم ہمیں پکارو گے
رو کر کرو گے فریاد کہیں
پر ہم نہ لوٹ کے آئیں گے
کیونکہ ہم ہمیشہ کے لیے سو جائیں گے
پھر تم اپنے مقدر پہ رو دو گے
تم ہمیشہ کے لیے ہمیں کھو دو گے

ازقلم
معراج نور






No comments:

Post a Comment