affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Frishty or shetan by A.R Wafa

Thursday 7 November 2019

Frishty or shetan by A.R Wafa




💦فرشتےاورشیطان💦
اخبار کی سرخی بن جانے والی دوشیزہ
کسی باپ کی بیٹی، کسی بھائی کی بہن
نہ جانے کس شیطان کی ہوس کی بھینٹ چڑھی
فرشتے اور شیطان میں فرق نہ جان پائی
اخبار کی سرخی بن جانے والی دوشیزہ
نہ جانے کس کے باپ یا بھائی کے ہاتھوں اپنی آبرو لٹا کے
زندگی کے باب میں
بدنامی کا داغ لیے
کس طرح جی پائے گی
اخبار کی سرخی بن جانے والی دوشیزہ
اپنی معصومیت کے ہاتھوں
فرشتے اور شیطان میں فرق نہ جان پائی
فرشتے کے لباس میں چھپے شیطان
یہ نہیں جان پاتے
کہ دنیا مکافات ِ عمل ہے
(وفا)

2 comments: