affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Naat by Ali Hassan

Friday 20 December 2019

Naat by Ali Hassan



درود ان پر سلام ان پر
درود ان کے لیے سلام ان کے لیے ہیں
جہاں بھر کے سبھی احترام ان کے لیے ہیں
کہیں یسن و طہ کہیں مزمل و مدثر
پیار سے رکھے خدا نے نام ان کے لیے ہیں
جدھر کو وہ چاہے ادھر کو ہو جائے زمانہ
خدا کے سارے نظام ان کے لیے ہیں
انہی کی مرضی سے ان کو بنایا خدا نے
حسن کے سبھی اختتام ان کے لیے ہیں
مٹا دے جان جو ناموس رسالت پر
کوثر بھرے جام ان کے لیے ہیں
سورج موڑنا ہے یا چاند قدموں میں لانا ہے
کونسے یہ بڑے کام ان کے لیے ہیں
ملے گی حیات دنیا میں تو ہوگی شفاعت روز محشر
جو ہوگئے تو یہ اہتمام ان کے لیے ہیں
وہ بزرگ و برتر ہیں سلطان جہاں وہ ہیں
بنے ہیں باقی جو سارے غلام ان کے لیے ہیں
وہی ارفع وہی اعلی وہی ہوتے سب سے بالا
عرش و فرش کے جتنے مقام ان کے لیے ہیں

No comments:

Post a Comment