affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Chalo ao chalty hain by Khansa Anwar

Monday 22 November 2021

Chalo ao chalty hain by Khansa Anwar

عنوان:

 چلو آؤ چلتے ہیں

خنساء انور

 

چلو آؤ چلتے ہیں

سمندر کنارے،

ڈوبتے سورج کا منظر دیکھتے

پرانی یادوں میں کھو جاتے ہیں

چلو آؤ چلتے ہیں

کسی پہاڑ کے دامن میں

کسی بنجارے کی داستان سننے

کسی کوئل کا سکھ سنتے ہیں

چلو آؤ چلتے ہیں

محبت کی زمینوں پر

وفاؤں کا مطلب جانے

ہجر کے قرینے پڑھنے

چلو آؤ چلتے ہیں

اک سنہری شام

بارش میں بھیگتے ہوۓ

کچھ عہد باندھتے ہیں

چلو آؤ چلتے ہیں

**************

No comments:

Post a Comment