affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Ajab rishty Poetry by Noor Shayara

Wednesday, 5 March 2025

Ajab rishty Poetry by Noor Shayara



نظم:

 "عجب رشتے"

از قلم:  نور شاعرہ

 

عجب رشتہ بنا کر خود ہی الجھ گئی ہوں....

خود ہی نے نبھایا خود ہی ختم کر چلی ہوں

میری کیفیت عجب سی ہے اس وقت......

جانو گے نہ تم غضب سی ہے اس وقت

نہ ہی کوئی اپنا مجھے سمجھتا ہے

نہ تو کوئی اپنا مجھے سمجھاتا ہے.......

بڑی بے چینی کہی پے نہ سکوں ہے

نہ ہی ساتھ دینے والا کوئی محبوب ہے.....

میں منزل کی خاطر در در پھری ہوں

گرایا ہے سب نے میں ہر بار گری ہوں......

گرانے تو پھر یوں ہی سب آہی گئے تھے

پر اٹھانے کو نہ کوئی اپنے ملے ہیں....

میں نے لفظ لکھے جس کے ہیں خاطر

اسے تو بتاؤ میں ہوں بتانے سے قاصر....

نہیں ہے دکھاوا نہیں ہے کوئی جتاوا

یہ محبت ہے پاگل نہ سمجھ مجھے پرایا

کسی پر کرنا ہو بھروسہ تو تیار رہو ٹوٹنے کے لئے.....

نہیں ملتی محبت یہاں محبت کے بدلے

میرا اسکا رشتہ پھر تھا ہی بڑا نرالا....

دنیا کے لئے تھا وہ بس ایک کڑوا نوالا

دوستی تھی یا محبت وہ یہی نہ جانا....

نہیں تھا وہ ان باتوں سے بلکل ہی انجانا

جو بھی ہوا اس نے کچھ بھی تو نہ جانا

پھر اس نے تو مجھے خوب ہی پہچانا...

ہم نے خوب رشتوں کو دل سے نبھایا

اور سب نے مل کر ہمارا مزاق بنایا....

کسی نے اس بات کو دل سے نہ مانا

کے ہم نے تو چاہا پر وہ ہی نہ مانا

غیروں نے کہا ہمیں اتنا ستایا ہے....

اپنوں نے زیادہ ہی کچھ تھکایا ہے

کبھی تو دشمن کو بھی دوست بنا لیا

کبھی تو دوست کو بھی سر پے بٹھا لیا....

ہم نے دل کے سکون پر محبت کو ترجیح دے دی

ہم نے محبت پے خاموشی کو ترجیح دے دی...

نہیں صاحب قسمت بھلا کہا بری ہوتی ہے

جب لکھنے والا ہی رحیم و کریم ہوتا ہے

کچھ قصور ہم خود ہی کرجاتے ہیں......

اذیتوں کو اپنی دعاؤں میں مانگ جاتے ہیں

پھر یہ کیوں مانے کے ہے یہ غلطی کی سزا

وہ نہیں دیتا یونہی ہر گناہ کی سزا.....

وہ دیتا ہی ہم کو بہتر سے بہترین ہے

ہم ہی ہیں غلط جو سمجھتے ہر کوئی بہترین ہے....

ہم ہی نہ سمجھ اور اجالوں میں ہیں اندھے

نہیں معلوم ہوتے نہیں دکھتے لوگ ہیں گندے

نہیں دکھتی لوگوں کے چہروں میں چھپی مکاری....

دنیا میں چلے جا رہا ہے بس یہی سب ہی جاری

محبت جسموں کا نام ہوتی ہے نور شاید

جسنے عشق سچا کیا اسے کہتے ہیں غالب....

https://youtube.com/@syedanoor-ul-ainofficial?si=3ILfnR1NsAdWPyiL

Syedanoorulain4444@gmail.com

 

No comments:

Post a Comment