October ki sard shamon mein nazam by Amna sehr
نظم :
اکتوبر کی
سرد شاموں میں
انتساب :
میرے بچپن کے نام
رم
جھم ،پھول ،چاند ستاروں میں
خزاں
کے زرد پتوں میں، مجھےتم بہت یاد آتے ہو۔
گاؤں
کے کچے راستوں اور پگڈنڈیوں پر چلتے
بچوں
کو جو دیکھوں کبھی،مجھے تم بہت یاد آتے ہو۔
رات
کے اندھیرے میں،روشنی بکھیرتے ہوئے
جگنو
جو ٹمٹمائیں،مجھے تم بہت یاد آتے ہو۔
اداس
چہرہ ،بھیگی پلکوں والا یہ بہروپیہ
کسی
روز جو رلائے،مجھے تم بہت یاد آتے ہو
تاریکیوں
کا ساتھی اور اداسیوں کا ہمدرد
میرا
یہ عکس جب ڈرائے ،مجھے تم بہت یاد آتے ہو۔
بدلتے
ہوئے موسم کے ان تیوروں میں،
ڈھلتے
اکتوبر کی سرد شاموں میں،مجھے تم بہت یاد آتے ہو۔
***************
Nice effort
ReplyDeleteMashallah.....😍
ReplyDelete🫣❤️
ReplyDelete