affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Amna Inayet
Showing posts with label Amna Inayet. Show all posts
Showing posts with label Amna Inayet. Show all posts

Wednesday, 3 October 2018

Dar lagta hai by Amna Inayet


گھر کے درودیوار سے ڈر لگتا ہے
 اب یہ عالم ہے اپنی ذات سے ڈر لگتا ہے

پہلے پہل ڈرتے تھے  موت سے لیکن
کیا کیجیے اب ،حیات سے ڈر لگتا ہے

کچھ خاص کم گوئی کے عادی تو نہیں

ھو رسوائی جس میں اس بات سے ڈر لگتاہے

غر یبو ں کو کہاں میسر قدرت کے مزے

کچا مکان ہے صاحب ،برسات سے ڈر لگتا ہے

مل کر بچھڑنا ہے باعث اذیت
کچھ یہی بات ،ملاقات سے ڈر لگتا ہے
تحریر :آمنہ عنایت

Tuesday, 4 September 2018

Yeh jo khalash muqadar banti ja rhi hay by Amna Inayet


یہ جو خلش مقدر بنتی جا رہی ہے
یہ خلا بھر کیوں نہیں جاتا
جب وہ بے وفا ہے برا ہے
تو خدا بھول  کیوں نھیں جاتا
میں درد کی انتھا چاہتی ھوں
دل ٹوٹتا ہے ٹوٹ کیوں نہیں جاتا
یہ بچھڑ جانے کی اذیت کب تک
جسے جانا ہے وہ چلا کیوں نہیں جاتا
یہ سب سانسوں کا تماشا ہے "نا "
تو پھر یہ تسلسل ہی رک کیوں نہیں جاتا
مجھے اس دنیا سے الگ کر دے مولا
یا جو میرے جیسا ہے مجھ  مل کیوں نھیں جاتا


تحریر آمنہ عنایت