affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Log aurat ko faqt jism samajh lety hain

Friday 10 January 2014

Log aurat ko faqt jism samajh lety hain

لوگ عــورت کو فقط جسم سمجھ لیتے ہیں
رُوح بھی ہوتی ہے اُس میں یہ کہاں سوچتے ہیں

رُوح کیا ہوتی ہے اِس سے اُنہیں مطلب ہی نہیں
وہ تو بس تن کے تقاضــوں کا کہا مانتے ہیں

رُوح مرجائے، تو ہر جسم ہے چلتی ہوئی لاش
اِس حقیقت کو سمجھتے ہیں نہ پہچانتے ہیں

کئی صدیو ں سے یہ وحشت کا چلن جاری ہے
کئی صدیــوں سے ہے قائم یہ گناہوں کا رواج

لوگ عورت کی ہر اِک چیخ کو نغمہ سمجھیں
وہ قبیــلوں کا زمانہ ہو، کہ شہروں کا سماج

جبر سے نسل بڑھے، ظلم سے تن میل کرے
یہ عمل ہم میں ہے، بے علم پرندوں میں نہیں

ہم جو اِنسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں
ہم سا وحشی کوئی جنگل کے درندوں میں نہیں

No comments:

Post a Comment