affiliate marketing Famous Urdu Poetry: mausam ne chera hay by Mehr Kashif

Wednesday 5 August 2020

mausam ne chera hay by Mehr Kashif

غزل 

موسم نے چھیڑا ہے پھر سے ساذِ دل میرا.
کہ چلے آؤ دل منتظر ہے میرا

جھوم رہا ہے آسماں گا رہی ہے کوئ گیت ہوا.. 
پرندوں کی پیہوں میں یے کوئ راز چھپا 

رنگوں میں بکھر جاؤں... آنچل کو لہرا دوں 

آجاؤ کہ رقص کروں تیری دھن پہ میں زرا.

یاد آیا پھر سے
تیرا وہ پیار سے میرے رخسار کو بوسہ دینا

شرما کے اپنے چہرےپے آنچل سجا لوں زرا.

کتنی دلکش ادائیں تھیں اسکی وہ حیا کی شوخیوں میں لپٹنا اسکا

ہائے...... 
یاد آتا ہے مجھے  برسات میں بھیگنا اس کا

تیرے احساس کی خوشبو مجھے معطر کر گئ.

دلہن کا کمرہ پھولوں سے سجا ہو جیسا

تیری یادوں کے ورق کو
 روذ و شب پلٹتے ہیں ہم

ڑائری میں رکھا ہو کوئ گلاب جیسا.

برسات تو کچھ پل کی ہے 
جم کے برسے گی اور تھم جائے گی .. 

نہ رکے گا آنکھوں سے ساون  انتظارِ یار کا.

تھم جانے دو شبِ وصال کا شور 
شام ڈھلے گی رات آ جائے گی 

 میں اور میری تنہائ پھر سے کریں گے تیری یادوں سے
 دل آباد زرا..

دل ڈھونڈتا ہے فرصت کے لمہے وہی. 
تیرے پہلو میں رو ز و شب گزارنا میرا .

زلف سنوار کے,آنکھوں میں کاجل لگا کہ کب سے انتظار میں ہوں 

نہ جانے کب ہو گا گزر میری گلی سے تیرا... 

مہر کاشف

1 comment: