affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Udas paryon ki rani poetry by Asma Aslam Niazi

Saturday 10 October 2020

Udas paryon ki rani poetry by Asma Aslam Niazi

آو سنو بتاؤں تم کو
اداس پریوں کی رانی کی سنو کہانی
جو اچھے کل کی امید لئیے
بستر پہ رو رو کے سو گئی تھی
وہ سپنوں میں اپنی ہر خواہش
پورا ہوتے دیکھ کر خوش ہوگئی تھی
اکیلی،تنہا،بےشمار چاہتیں جسکے
نصیب میں لکھ دی گئی تھیں
وہ پریوں کی رانی
ہواؤں میں اڑ رہی تھی
خوشبوئیں چہار سو
بکھر رہی تھیں
تتلیوں میں بن کہ تتلی 
ہواؤں میں اڑ رہی تھی
غرض یہ کہ
ہر اک شئے پہ اسکا راج تھا
بہت ہی پیار تھا
مگر یہ کیا ہوا اچانک
سپنے ٹوٹے
خواب روٹھے
آنکھ کھلتے ہی سب یادیں 
کسی فلم کی مانند چلنے لگیں
اسے تھا جینا سو جی رہی تھی
اسے تھا رونا ،اسے تھا ٹوٹنا
سو آنکھوں میں آئی نمی کو
صاف کرتے ہوئے وہ اٹھی تھی
کہ روز کی طرح وہ بھی اک خواب تھا
جسے بھلانا تھا
خود کو سنبھالنا تھا
ریزہ ریزہ وجود لئیے
انکھوں میں آئی نمی کو صاف کرتے
وہ اٹھ پڑی تھی
کہ اب اسے پورا دن 
دل کا حال چھپا کہ
مسکرانا تھا
کیونکہ
وہ بھی اک بد نصیب لڑکی تھی۔۔۔۔۔

*******

تم نے بھی یار دیکھنا چاہا
ہم سے بہتر ڈھونڈنا چاہا
سالوں کے بندھن کو،صدیوں کے خلوص کو
اک پل میں ،بہتر کی چاہ میں روندنا چاہا
ہمیں بھی ماری ٹھوکریں
ہمیں بھی توڑنا چاہا
اب جب آزما چکے ہو ساری دنیا
اب یہ واپسی کیونکر؟؟؟
نہیں ملا کوئی ہم سا؟یا ہم سے بہتر کی چاہ نہیں؟؟
مگر سنو جاناں!!!!
کہ جب تم نے عام سمجھ کہ ٹھکرا دیا تھا نا
کسی نے ہم کو انمول سمجھ کہ اپنا لیا تھا

*********

"اعتبار اب مجھے زیب نہیں دیتا"
کھو گئے وہ رشتے جن پہ بہت مان ہوا کرتا تھا
ختم ہوئے سبھی ناطے،سبھی قصے
میں اک دیوانی لڑکی ۔۔۔۔
تن جیسا،من بھی ویسا رکھتی تھی
رشتوں کو بہت انمول سمجھتی تھی
کسی کے آہ لگنے کے ڈر سے
چپکے چپکے روتی تھی
اپنا آپ سب پہ لٹا کہ،خوش رہا کرتی تھی
میں تن من ایک جیسا رکھتی تھی
اچانک یوں ہوا پھر۔۔۔۔
آزمائشوں میں آن گھری میں
بہت روئی،بہت تڑپی
سب کچھ سب پہ وا کیا تب
ہاں تب۔۔۔۔۔
آنکھیں کھلیں میری 
زخموں میں گھری میں
کمزور پڑی میں
میرے اپنوں نے لوٹا مجھے
اپنوں نے ہی ستایا
اپنوں نے ہی رلایا
ہاں اپنے۔۔۔۔وہ اپنے جنہیں میں اپنا کہا کرتی تھی
آہ۔۔۔۔۔۔۔
کہانی باقی تھی ۔میں سمجھی ختم ہوئی میں
پھر اک سہارا ملا مجھے 
ہاں۔۔۔۔ خدا کا سہارا ملا مجھے
تھاما مجھے اس نے
میری پکار پہ جواب دیا اس نے
تب احساس ہوا مجھے
بہت غفلت میں تھی میں
مجھے جینا سکھایا اس نے
مجھے اڑنا سکھایا اس نے
زندگی کی طرف لوٹی
ایسا سکوں ملا مجھے 
کہ اب کسی کی آس نہ چاہ باقی ہے
ختم ہوئے سبھی ملال
سبھی رنج ،سبھی غم
کہانی ختم ہونے ہی لگی تھی کہ
کوئی پھر سے بہکانے آگیا مجھے
وعدے،دعوے،قسمیں۔۔۔۔
دل نے کہا ارے پگلی تم پھر سے بہکنے لگی ہو۔۔۔۔مگر اب میری طرف سے سب کو ایک ہی جواب ملا کہ۔۔۔۔ 
اعتبار اب مجھے زیب نہیں دیتا۔۔۔۔۔
Asma Khan❣️

**********

آو بتاتی ہوں تم کو اپنی کہانی
میں کیسی دیوانی لڑکی ہوں
اک تتلی کو چھونے کی خاطر
میں کانٹوں سے زخمی ہوتی ہوں
معصوم ،چینچل اور شرمیلی سی
پھولوں کی کلی کی مانند 
میں نازک سی دیوانی لڑکی ہوں
اک ذرا سی چوٹ لگنے پر
میں گھنٹوں روتی رہتی ہوں
سب گھر والے مجھے چپ کرانے کو
میرے ناز،میرے لاڈ اٹھاتے ہیں
تم مجھے دکھ مت دینا
تم جانتے ہو نہ؟؟؟
میں معصوم سی لڑکی حوا کی بیٹی ہوں۔۔۔۔
خانی🔥

*******

کوئی ایسا ہو
جو مجھ سے آ کے کہے آؤ ماضی کی تلخیاں بھلا کے تمہیں جینا سکھاؤں🥺🥺💔💔

*********

❤️ "Angel"❤️
I met a girl
I saw her
deep nd sensitive
cool and calm 
when she talks
i feel like an angel is talking
when she smiles
i feel like an angel is smiling
yeah...come and see
she is my lovely friend
innocent and charming
when she walks
i feel like an angel on earth
when she laughs
i feel like she is hiding something from the world
her eyes represent she is hiding a painful secerets of her life
My angel,my love....
this world is not suitable for angels
full of hardships and troubles are here
my angel...stay away from all the luxuries of this life
You are the one and only
who deserves a better life
life of angels
life of heaven
life of pleasures
life of joys
life of colors
My angel....
my all best wishes are with you
Never lose hope...
u will be there...
in the world,world of angels.....

     ❤️Regards: Khani..❤️

Dedicated to my friend Sidra 

*********


No comments:

Post a Comment