affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Aj kal ka insan by Noor Fatima

Friday 19 March 2021

Aj kal ka insan by Noor Fatima

آج کل کا انساں 

جب دل اداس ہو ذرا سی بات ہو
اشک ایسے بہتے جیسے برسات ہو

سات سمندر پار کی بھی اگر بات ہو
ہم بنیں گے تماشائی گر لڑائی کا باب ہو

صبح و شام بس اک دوجے کا گلا ہو
جیسے یہی زندگی کا مقصد حیات ہو

شادیوں میں بھی امیری غریبی کا فرق ہو
اور پھر جہیز دینے پر بھی طعنے نہ کم ہو

زندگی میں بے جا کمپیٹیشن اس قدر ہو
کہ غریب کا جینا بھی انتہائی دشوار ہو

یہ مساوات ، بھائی چارے کا سبق آجکل 
محض سکول میں ڈگری دلانے کا کام ہو

سنو! خود کو مسلم امہ کہنے والے تم اب 
یہ تک بھول گئے کہ کس نبی کی امت ہو

                            ۔۔نورفاطمہ۔۔

No comments:

Post a Comment