affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Faqir ki dua by Noor Fatima

Friday 19 March 2021

Faqir ki dua by Noor Fatima

فقیر کی دعا 

باہر سے خوش دکھنے والوں کا کبھی
اندر سے بھی موازنہ کر کے دیکھ لینا 

ہمیشہ مسکراتے ہوے لوگوں کی بھی
کبھی تو روح تک جھانک کے دیکھ لینا

تمہیں ملیں گے یہاں نگر نگر مگر تم
کبھی درویشں سے نظر ملا کے دیکھ لینا

کتنے خوش طبیعت کے ہوتے ہیں یہ لوگ
تم بھی کبھی بات چیت کر کے دیکھ لینا

درد میں صبر اور مشکل میں بھی شکر
کبھی ایسا ہنر ان سے سیکھ کے دیکھ لینا

روح تک کانپ جائے گی تمہاری بس تم
روڈ پہ پڑے کسی کی کہانی کو سن لینا

یقیں جانو سات نسلیں تک سنور جائیں گی
کبھی کسی فقیر کی دعا لے کے دیکھ لینا

                        ۔۔نورفاطمہ۔۔

No comments:

Post a Comment