affiliate marketing Famous Urdu Poetry: 6 September youm e difah by Raa, Ain

Friday 6 September 2024

6 September youm e difah by Raa, Ain

6 ستمبر ۔۔ یوم دفاع

اک بات سناؤں میں تم کو

اک رات تھی چھے ستمبر کی

کچھ بزدل مغرب والے تھے

رات کے اس اندھیرے میں

وہ حملہ کرنے والے تھے

 

کچھ جوان بہادر مشرق کے

اس رات میں بیدار بھی تھے

کچھ شیر تھے ایسی ماؤں کے

جو مرنے کو تیار بھی تھے

کچھ بھائی تھے ان بہنوں کے

جو جذبے سے سر شار بھی تھے

 

کچھ بیٹے تھے اس دھرتی کے

شہادت تھی مقصود جنہیں

کچھ سر کی بازی لگانے والے

جنت تھی مطلوب جنہیں

 

رات کے کالے اندھیرے میں

وہ جان پے کھیلنے والے تھے

لگا کر بم وہ سینوں سے

ہر درد جھیلنے والے تھے

 

وہ شیر بہادر ماؤں کے

وطن تھا بہت عزیز جنہیں

جاں قربان کرنے سے

نہ روک سکی کوئی چیز جنہیں

 

وہ جام شہادت نوش کئے

سدا رہیں گے دنیا میں

اور وطن ہے دشمن سن لینا

یہ وطن رہے گا دنیا میں

 

وہ بھٹی تھے وہ عالم تھے

اور ان میں لالک جان بھی تھا

چند ایسے بہادر وطن کے تھے

وطن جن کی پہچان بھی تھا

 

بات میری یہ یاد رکھنا

وہ دن ، وہ پل ہمیں یاد بھی ہے

وطن کا عشق رگوں میں ہے

اور عشق ابھی آباد بھی ہے

 

یہ جان لو دشمن سب میرے

یہ وطن ذندہ و آباد بھی تھا

یہ وطن ذندہ و آباد بھی ہے

راع

********************

 

1 comment: