کوئی پاگل سا لڑکا ہے
جو چاند کو بھی میرے بعد لاتا ہے
میری اہمیت بتاتا ہے
میری نظمیں سُناتا ہے
مجھے خوابوں میں دیکھتا ہے
کوئی پاگل سا لڑکا ہے
عام حُسن کا دیوانہ ہے
لڑیوں کی ہر مالا میں میری باتیں پیروتا ہے
کوئی پاگل سا سر پھرا ہے
جو خود کو بھی میرے بعد رکھتا ہے
اپنی دھڑکنوں کو میرے نام رکھتا ہے
ملن کی ہر پل دعا کرتا ہے
غموں کے سائے کو مجھ سے دور رکھتا ہے
اپنی ہر خوشی کو میرے نام لکھتا ہے
کوئی پاگل سا لڑکا ہے
میری راہوں کا مُسافر ہے
میری باہوں کا مالک ہے
میرے عشق کا قیدی ہے
میرے زخموں کا مرحم ہے
میرے جینے کی وجہ ہے
کوئی پاگل سا لڑکا ہے
وہ میرا لاڈ ہے
میرا ارمان ہے
کوئی نیکی کا بدلہ ہے
کوئی خوشیوں کا سامان ہے
وہ بس میرا جہان ہے
صرف میرا جہان ہے
(ایس جے رائیٹس)
************
گُمنام شہزادہ
کسی کے دل میں قید تھا
کوئی شہزادہ تھا جو گُمنام تھا
دو دن کا لگاؤں تھا دل میں اُس کے
جسے وہ دل سے محبت کہتا تھا
نہیں جانتا تھا وہ بچھڑ کے
کہ کوئی عشق تھا جو گُمنام ہو چکا تھا
خود وہ کہاں تھا،انجان تھا
جو انجان تھی اُسے جانتا تھا
دل میں کیا تھا اُسکے
بس وہ انجان جانتی تھی
اُسے چُننا تھا فرض کو
سو انجان رہنا تھا اُس کو
خون کے اُس لوتھڑے میں
کہیں کوئی درد تھا
کہیں کوئی آواز تھی
جسے وہ جان کے بھی انجان تھی
درد کی اک شدت تھی غالب
محبت کا اک امتحان تھا غالب
اک تکلیف تھی دل میں کہیں
مرحم کی جگہ نمک تھا کوئی
آج وہ شہزادہ ہار گیا تھا
آج وہ گمنام کہیں کھو گیا تھا
سب ختم ہو گیا تھا
عشق ہار گیا تھا
کہیں اک ٹکڑا تھا دل کا
جسے دفنا دیا گیا تھا
آج وہ گُمنام شہزادہ کہیں گُمنام ہو گیا تھا
سب ختم ہو گیا تھا
(ایس جے رائیٹس)
**********
معصوم سی پگلی
کوئی پگلی سی لڑکی تھی
کسی کے دل کی ملکیت تھی
خود تکلیف میں تھی
پھر بھی دل دُکھانے سے ڈرتی تھی
خود کی اہمیت نہیں جانتی تھی
تب ہی تو چاند کو خوش فہمیاں تھی
معصوم تو وہ بہت تھی
معصومیت میں ہی دل دھڑکاتی تھی
دنیا کو نہیں جانتی تھی
بس کسی کی دنیا تھی
نازک سی خواہشیں تھی
کسی کی زندگی سے بڑھ کے تھی
قسمت کی ماری تھی
جو ہر بار ٹوٹ کے جُڑ جاتی تھی
مرحم کا اک سمندر تھی
خود کے زخموں پہ نمک چھڑکتی تھی
بس محبت سے ہاری ہوئی تھی
بد دعاؤں سے ڈرتی تھی
خود تو اُجڑ گئی تھی دنیا سے
کوئی تھا جو اس کی دنیا بسانا چاہتا تھا
کبھی زخموں کا مرحم بن کے
کبھی دکھوں کا مداوا کر کے
کوئی تھا جو سیکھانا چاہتا تھا جینا اسے
کبھی لمحوں سے
کبھی خوشیوں سے
کوئی تھا جس کا عشق بن گئی تھی یہ پگلی
کہاں جانتی تھی کتنی انمول تھی یہ پگلی
نازک سا آئینہ تھی
کوئی بہت احتیاط سے چھوتا تھا
اگر جان لیتی کہ
اگر جان لیتی قدر اپنی
خود کو کسی غُلاف میں قید کر لیتی یہ پگلی
ایس جے رائیٹس
*************
تیرے بن ہے اندھیرا
اک لڑکی تھی جزبات سے عاری
اک لڑکا تھا جزبات کا مُخلص
اک لڑکی تھی زخموں کو کُریدنے والی
اک لڑکا تھا زخموں کا مرحم بننے والا
اک لڑکی تھی بن موسم برسات کی عادی
اک لڑکا تھا برسات کو بھی سمیٹنے والا
اک لڑکی تھی سنگ دل کی مالک
اک لڑکا تھا پتھر کو بھی موم کرنے والا
اک لڑکی تھی محبت کی دشمن
اک لڑکا تھا محبت سِکھانے والا
اک لڑکی تھی موت کی تمنائی
اک لڑکا تھا زندگی کی خواہش کرنے والا
اک لڑکی تھی دھوکے کی عادی
اک لڑکا تھا اعتبار سکھانے والا
اک لڑکی تھی خود نحوست کی ماری
اک لڑکا تھا اُس کو انمول کرنے والا
اک لڑکی تھی نفرت کے قابل
اک لڑکا تھا جو سمجھتا تھا اُس کو عشق کے قابل..
ایس جے رائیٹس
***********
No comments:
Post a Comment