affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Poetry by Filza Gul

Friday 13 September 2024

Poetry by Filza Gul

سب جس کیلئے دامن پھیلائے ہوئے ہیں

وہ پھول میرے باغ کے مرجھائے ہوئے ہیں

اِک تم ہو کے توجہ مبذول کی جانب

اِک ہم ہیں کے خود تک سے بھی اکتائے ہوئے ہیں

قدرت نے تیرے جانے کا پھر غم منایا ایسے

آگ اڑھ گئی اور چشمے بُجھائے ہوئے ہیں

دشت ہجر میں یادوں کا مہ کمال ہے فلزہ

یہ بادل تو صدیوں سے صحرا میں چھائے ہوئے ہیں

 

شاعرہ: فلزہ گُل

**********

وحشتِ قلب و ،زونی راتیں ،ہے سکونی مون سون میں

یاد ہے مجھ کو کھویا تھا خود کو ،پہلی مرتبہ جون میں

طیش میں آکر میرے رفو گر نے اُدھیڑ دیئے ہیں میرے سارے زخم

رفو ہے کسی کام کا نہیں جب وفا شامل ہے تیرے خون میں

وہی پھر چھوڑ گیا اس قلب کو رہائش پوری ہونے پر

رکھا تھا جس کا نام میں نے ياقلبی اپنے فون میں

جس کو دیکھ کر زون بھی اترتا ہے پل پل صدقے

وہ ماہ کامل فلزہ ،چھوڑ گیا مجھ کو موت کے سکون میں

شاعرہ: فلزہ گُل

*********************

No comments:

Post a Comment