ساری باتوں کی وجہ آپ ہیں....
تحریر : نور شاعرہ
* ہاں یار دل بڑا ہمدرد ہے پر محبت کے معاملے میں بے بس ہے کسی کا چاہ
کر بھی احساس نہیں کر پاتا.
* اس اذیت بے سکونی جو محبت سے ملتی ہے برا کہوں کیا؟ پر اگر یہ بھی
نہیں تو پھر اور کیا؟....
* بولو ایک شاعر کیا لکھے گا اگر اسکے پاس درد بھی نہ ہو تو......
* مقدر کو ماننے والے بھی اکثر بے سکون ہوجاتے ہیں کیونکہ انکے آج میں
کافی اتفاق ہوجاتے ہیں کسی کے ملنے کا بچھڑنے کا.....
* لوگ ٹھیک کہتے ہیں جھکو نہیں منتیں نہ کرو اپنے معیار سے نہ گرو.....
* مجھے لوگوں کا بس احساس ہے پر ترس تو خود پے آتا ہے.....
* زمانہ ہنسی دیکھتا ہے مجھے اچھا بھی کہتا ہے پر دل نہیں رکھتا.....
* رشتوں کی قدر جتنی ہے یہی وجہ بنتے درد دل کی بات پھر دوائیوں تک
آجاتی ہے پتہ نہیں لوگوں کے چھوڑ جانے کے ڈر سے آخر کب باہر آئے گے کیا جب دنیا چھوڑ
جائے گے.....
"یہ محفل آپ کی ہے
لفظ کتاب جذبات
اب مرضی آپ کی ہے
بیٹھے سنے یا جائے"
شاعری ہے زندگی
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
https://youtube.com/@syedanoor-ul-ainofficial?si=3ILfnR1NsAdWPyiL
No comments:
Post a Comment