affiliate marketing Famous Urdu Poetry: تمام عمر اسی کے رہے یہ کیا کم ہے

Thursday 31 March 2016

تمام عمر اسی کے رہے یہ کیا کم ہے



تمام عمر اسی کے رہے یہ کیا کم ہے
بلا سے عشق حقیقی نہ تھا مجازی تھا

نہ دوست یار، نہ ناصح، نہ نامہ بر، نہ رقیب
بلا کشان ِمحبّت سے کون راضی تھا


یہ گل شدہ سی جو شمعیں دکھائی دیتی ہیں
ہنر ان آنکھوں کا آگے ستارہ سازی تھا


احمد فراز

No comments:

Post a Comment