affiliate marketing Famous Urdu Poetry: ہم جو پہنچے سرِ مقتل تو یہ منظر دیکھا

Sunday 27 March 2016

ہم جو پہنچے سرِ مقتل تو یہ منظر دیکھا

ہم جو پہنچے سرِ مقتل تو یہ منظر دیکھا
سب سے اونچا تھا جو سرِ نوکِ سناں پر دیکھا

ہم سے مت پوچھ کہ کب چاند ابھرتا ہے یہاں
ہم نے سورج بھی ترے شہر میں آ کر دیکھا

پیاس یادوں کو اب اس موڑ پہ لے آئی ہے
ریت چمکی تو یہ سمجھے کہ سمندر دیکھا

ایسے لپٹے ہیں دروبام سے اب کے جیسے
حادثوں نے بڑی مدت میں میرا گھر دیکھا

زندگی بھر نہ ہوا ختم قیامت کا عذاب
ہم نے ہر سانس میں برپا نیا محشر دیکھا

اتنا بے حس کہ پگھلتا ہی نہ تھا باتوں سے
آدمی تھا کہ تراشا ہوا پتھا دیکھا

دکھ ہی تھا ایسا کہ رویا تیرا محسن ورنہ
غم چھپا کر اسے ہنستے ہوئے اکثر دیکھا...

- محسن نقوی

No comments:

Post a Comment