affiliate marketing Famous Urdu Poetry: جبیں پہ دھوپ سی آنکھوں میں کچھ حیا سی ہے

Saturday 26 March 2016

جبیں پہ دھوپ سی آنکھوں میں کچھ حیا سی ہے



 جبیں پہ دھوپ سی آنکھوں میں کچھ حیا سی ہے
تو اجنبی ہے مگر شکل آشنا سی ہے
خیال ہی نہیں‌ آتا کسی مصیبت کا
ترے خیال میں ہربات غم ربا سی ہے
جہاں میں یوں تو کسے چین ہے مگر پیارے

یہ تیرے پھول سے چہرے پہ کیوں‌ اداسی ہے

 دلِ غمیں سے بھی جلتے ہیں‌شادمانِ حیات
اسی چراغ سے اب شہر میں‌ہوا سی ہے
ہمیں‌سے آنکھ چُراتا ہے اس کا ہر ذرہ
مگر یہ خاک ہمارے ہی خوں کی پیاسی ہے
اداس پھرتا ہوں میں جس کی دھن میں برسوں سے
یونہی سی ہے وہ خوشی بات وہ ذرا سی ہے
چہکتے بولتے شہروں کو کیا ہوا ناصر
کہ دن کو بھی مرے گھر میں وہی اداسی ہے

No comments:

Post a Comment